உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کے اقلیتی تعلیمی اداروں میں 62.50 فیصد غیر اقلیتی طلبہ زیر تعلیم, NCPCR کی اسٹڈی رپورٹ میں انکشاف

    ملک کے سبھی مذہبی اقلیتی اسکولوں میں غیر اقلیتی طلبہ کی تعداد 62.50 فیصد، جانئے کتنی ہے مسلم اقلیتی اسکولوں کی حصہ داری ۔ علامتی تصویر ۔

    ملک کے سبھی مذہبی اقلیتی اسکولوں میں غیر اقلیتی طلبہ کی تعداد 62.50 فیصد، جانئے کتنی ہے مسلم اقلیتی اسکولوں کی حصہ داری ۔ علامتی تصویر ۔

    مذہبی اقلیتی اسکولوں میں مسلم اقلیتی اسکولوں کا حصہ صرف 22.75 فیصد ہے اور کمیونٹی کے اسکولوں میں غیر اقلیتی طلبہ کی شرح فیصد سب سے کم ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کی ایک نئے اسٹڈی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے

    • Share this:
      نئی دہلی : مذہبی اقلیتی اسکولوں میں مسلم اقلیتی اسکولوں کا حصہ صرف 22.75 فیصد ہے اور کمیونٹی کے اسکولوں میں غیر اقلیتی طلبہ کی شرح فیصد سب سے کم ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کی ایک نئے اسٹڈی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے ۔ اس اسٹڈی سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتی اسکولوں میں عیسائی کمیونٹی کی حصہ داری 71.96 فیصد ہے ، جبکہ کل مذہبی آبادی میں کمیونٹی کی حصہ داری 11.54 فیصد ہے ۔ کمیشن کے مطالعہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اقلیتی کمیونٹیز کے بچے بھی معیاری ابتدائی تعلیم تک رسائی حاصل کریں ۔ مطالعہ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مذہبی اقلیتی اسکولوں میں مسلم کمیونٹی کی حصہ داری 22.75 فیصد ہے اور ان کے اقلیتی اسکولوں میں غیر اقلیتی طلبہ کی سب سے کم تعداد 20.29 فیصد ہے ۔

      مطالعہ کے مطابق تمام کیونیٹیز میں 62.50 فیصد طلبہ غیر اقلیتی کمیونٹیز سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 37.50 فیصد طلبہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ مطالعہ کے مطابق عیسائی کمیونٹی اسکولوں میں غیر عیسائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعداد 74.01 فیصد ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سکھ برادری کل مذہبی اقلیتی آبادی کا 9.78 فیصد ہے ، جبکہ مذہبی اقلیتی اسکولوں میں اس کی حصہ داری 1.54 فیصد ہے ۔

      مطالعہ میں پایا گیا ہے کہ  بودھ کمیونٹی کل مذہبی آبادی کا 3.38 فیصد ہے اور ہندوستان میں کل مذہبی اقلیتی اسکولوں میں اس کی حصہ داری 0.48 فیصد ہے۔ جین کمیونٹی مذہبی اقلیتی آبادی کا 1.90 فیصد ہے اور مذہبی اقلیتی اسکولوں میں اس کی حصہ داری 1.56 فیصد ہے ۔ پارسی کمیونٹی ہندوستان کی کل مذہبی آبادی کا 0.03 فیصد ہے اور کل مذہبی اقلیتی اسکولوں میں اس کی حصہ داری 0.38 فیصد ہے ۔

      دیگر مذہبی کمیونٹیز (بشمول قبائلی مذاہب ، بہائی ، یہودی) کی مذہبی اقلیتی آبادی میں حصہ داری 3.75 فیصد ہے اور مذہبی اقلیتی اسکولوں میں ان کی حصہ داری 1.3 فیصد ہے ۔ اسکول سے باہر کے بچوں کی شناخت کرنے کیلئے تمام غیر تسلیم شدہ اداروں کی میپنگ کی سفارش کرتے ہوئے این سی پی سی آر نے کہا کہ بچوں کی ایک بڑی تعداد ایسے اسکولوں اور اداروں میں پڑھتی ہے جو تسلیم شدہ نہیں ہیں ۔ ایسے اداروں کی تعداد معلوم نہیں ہے ۔ لہذا یہ ادارے معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں یا نہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: