پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے فیلڈ انجینئر اور فیلڈ سپروائزر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار گیارہ دسمبر 2022 تک سرکاری ویب سائٹ (
powergrid.in) پر درخواست دے سکتے ہیں۔
پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ بھرتی مہم کا مقصد کل 800 آسامیوں کو پُر کرنا ہے۔
آسامیوں کی کل تفصیلاتفیلڈ انجینئر ( الیکٹریکل): 50 اسامیاں
فیلڈ انجینئر (الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن): 15 اسامیاں
فیلڈ انجینئر (آی ٹی): 15 اسامیاں
فیلڈ سپروائزر (الیکٹریکل): 480 اسامیاں
فیلڈ سپروائزر (الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن): 240 اسامیاں
اہلیت کا معیارعمر کی حد۔ امیدواروں کی عمر گیارہ دسمبر 2022 کو 29 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیں۔
تعلیمی قابلیت:یہ بھی پڈھیں:
سیل بھرتی 2022: مینجمنٹ ٹرینی کے 245 پوسٹوں کے لیے درخواست شروع، جانئے اہلیت، اپلائی کرنے کا طریقہ و دیگر تفصیلات۔فیلڈ انجینئر الیکٹریکل۔ امیدواروں کے لیے الیکٹریکل ڈسپلن میں کل وقتی بی ای، بی ٹیک یا بی ایس سی انجینئرنگ یا تسلیم شدہ یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ سے مساوی ڈسپلن میں کم از کم پچپن فیصد نمبروں کے ساتھ اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے پاس نمبروں کے ساتھ ہونا چاہیے۔
فیلڈ انجینئر الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن۔ امیدواروں کے لیے
الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن ڈسپلن میں کل وقتی بی ای، بی ٹیک یا بی ایس سی انجینئرنگ یا تسلیم شدہ یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ سے مساوی ڈسپلن میں کم از کم پچپن فیصد نمبروں کے ساتھ اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے پاس نمبروں کے ساتھ ہونا چاہیے۔
فیلڈ انجینئر انفارمیشن ٹیکنالوجی۔ امیدواروں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈسپلن میں کل وقتی بی ای، بی ٹیک یا بی ایس سی انجینئرنگ یا تسلیم شدہ یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ سے مساوی ڈسپلن میں کم از کم پچپن فیصد نمبروں کے ساتھ اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے پاس نمبروں کے ساتھ ہونا چاہیے۔
فیلڈ سپروائزر الیکٹریکل۔ امیدواروں کے لیے تسلیم شدہ ٹیکنیکل بورڈ یا انسٹی ٹیوٹ سے الیکٹریکل میں کل وقتی ڈپلومہ یا اس کے مساوی ڈسپلن کم از کم پچپن فیصد نمبروں کے ساتھ اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے پاس نمبروں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ امیدواروں کے لیے اعلی تکنیکی قابلیت جیسے بی ای، بی ٹیک یا ایم ٹیک ہونا لازمی ہے۔
فیلڈ سپروائزر الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن۔ امیدواروں کے لیے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن میں کل وقتی ڈپلومہ جو کہ تسلیم شدہ ٹیکنیکل بورڈ یا انسٹی ٹیوٹ سے کم از کم پچپن فیصد نمبروں کے ساتھ اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے پاس نمبروں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ امیدواروں کے لیے اعلی تکنیکی قابلیت جیسے بی ای، بی ٹیک یا ایم ٹیک ہونا لازمی ہے۔
یہاں کلک کر کے پاور گرڈ بھرتی 2022 کا نوٹیفکیشن چیک کریں۔درخواست کی فیس
فیلڈ انجینئر کی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی فیس چار سو روپے ہے جب کہ فیلڈ سپروائزر کی پوسٹوں پر تین سو روپے لاگو ہیں۔
پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ بھرتی 2022 کے لیے درخواست دینے کے اقدامات:پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی ویب سائٹ (
powergrid.in) پر جائیں۔
کیرئیر جاب کے مواقع اوپننگز پر جائیں۔
درخواست کے لنک پر کلک کریں۔
درخواست فارم پُر کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور فیس ادا کریں۔
فارم جمع کروائیں اور مستقبل کے حوالے کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں۔
پاور گرڈ بھرتی 2022 کے لیے درخواست دینے کا براہ راست لنک یہ ہے۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔