உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Canada میں اچانک کیوں بند ہو رہے ہیں تین کالج؟ مصیبت میں ہزاروں ہندوستانی طلبہ، ایڈوائزری جاری

    Advisory For Indian Students In Canada: کناڈا کے کیوبیک میں تین مانیٹریل کالجوں کے دیوالیہ اعلان ہونے کے بعد اچانک بند (Canadian Colleges Close Down) ہونے سے ہزاروں ہندوستانی طلبہ کے سامنے بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کناڈا کے کیوبیک میں تین مانیٹریل کالجوں کے دیوالیہ اعلان ہونے کے بعد اچانک بند (Canadian Colleges Close Down) ہونے سے ہزاروں ہندوستانی طلبہ کے سامنے بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس درمیان تعلیمی اداروں میں اچانک بدلاو سے متاثر طلبہ کیلئے اوٹاوا (Ottawa) میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک ایڈوائزری (advisory issued) جاری کی ہے ۔ کئی ہندوستانی طلبہ نے پریشانی کا حل تلاش کرنے کیلئے ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ کیوبیک صوبہ کے تین کالج جو ری رائزنگ فینکس انٹرنیشنل انک کے ذریعہ چلائے جارہے تھے ، دیوالیہ اعلان ہونے کے بعد اچانک بند کردئے گئے ہیں ۔ اس فیصلہ سے آن لائن کلاسیز لینے والے 700 سے زیادہ طلبہ سمیت تین ہزار سے زائد ہندوستان طلبہ کے سامنے بڑی پریشانی پیدا ہوگئی ہے ۔ تینوں کالجوں نے مالی بحران کیلئے کورونا وبا کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔

      ہفتہ کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے کئی طلبہ نے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے ، جو رائزنگ فینکس انٹرنیشنل انک کے ذریعہ چلائے جارہے تین اداروں میں پڑھتے تھے اور ان اداروں کے اچانک بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ہائی کمیشن نے کہا کہ اس پریشانی کو حل کرنے کیلئے اور طلبہ کی مدد کرنے کیلئے ہائی کمیشن کناڈا کی وفاقی سرکار ، کیوبیک کی صوبائی سرکار اور ہندوستانی کمیونٹی کے کئی نمائندوں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہے ۔

      ہائی کمیشن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کیوبیک کی سرکار نے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ سیدھے اس کالج میں رابطہ کریں جہاں انہوں نے داخلہ لیا تھا ۔ اگر طلبہ کو کالج کی طرف سے فیس واپسی میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو اس کی شکایت وہ کیوبیک کے ہائیر ایجوکیشن کی وزارت میں کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو ایک رعایتی مدت بھی دی گئی ہے ، جو ایک ویکفپک ادارہ میں داخلہ لینے کیلئے کناڈا میں موجود ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: