ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

TS Inter Result 2020 : تلنگانہ بورڈ انٹر کے نتائج جاری ، لڑکیوں نے پھر ماری بازی ، ایسے کریں چیک

فرسٹ ائیر میں 60.01 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں وہیں سکینڈ ائیرمیں 68.86 فیصد طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
TS Inter Result 2020 : تلنگانہ بورڈ انٹر کے نتائج جاری ، لڑکیوں نے پھر ماری بازی ، ایسے کریں چیک
تلنگانہ بورڈ انٹر کے نتائج جاری ، لڑکیوں نے پھر ماری بازی ، ایسے کریں چیک

tsbie Manabadi TS Inter Results 2020 : تلنگانہ بورڈ (Telangana Board) کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ وزیر تعلیم پی سنبتا اندرا ریڈی گارو نے نتائج کا اعلان کبا ۔جہاں فرسٹ ائیر میں 60.01 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں وہیں سکینڈ ائیرمیں 68.86 فیصد طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں ۔ طلبہ تلنگانہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in, bie.telangana.gov.in  اور results.cgg.gov.in پر اپنے نتیجے چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ manabadi.co.in, examresults.net اور schools9.com پر بھی نتیجے دیکھے جا سکتے ہیں۔


فرسٹ ائیر کے امتحانات میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 80 ہزار 555 طلبہ نے شرکت کی تھی ۔ ان میں سے 2،88،383 یعنی 60.01 فیصد پاس ہوئے ۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 67.47 جبکہ لڑکوں کا فیصد 52.30 رہا ۔ وہیں سیکنڈ ائیر کے امتحانات میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 11 ہزار 631 طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ ان میں سے 2،83،462 یعنی 68.86 فیصد پاس ہوئے۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 75.15 جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کا فیصد 62.10 رہا ۔


پچھلے سال ایسا رہا تھا ریزلٹ


سال 2019 میں تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں کل 8 لاکھ 70 ہزار اور 974 طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے پہلے سال کے طلبہ کا پاس فیصد 59.8 فیصدی تھا تو سال دوم کا پاس فیصد 65 فیصدی رہا تھا۔

ریزلٹ ایسے کریں چیک

تلنگانہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in پر جائیں

ہوم پیج پر ریزلٹ کے لنک پر کلک کریں

رول نمبر سمیت اپنی دیگر تفصیلات بھریں

ریزلٹ آپ کی اسکرین پر کھل جائے گا

ریزلٹ ڈاون لوڈ کریں اور ریکارڈ کے لئے اس کا پرنٹ لے لیں
First published: Jun 18, 2020 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading