உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Job in Telangana:تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچر اہلیت ٹیسٹ کے امیدواروں کو خوشخبری، TS TET کااعلان

    Youtube Video

    TS TET: دلچسپی رکھنے والے امیدوار 25 مارچ سے ویب سائٹ https://tstet.cgg.gov.in سے معلوماتی بلیٹن اور تفصیلی نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواستیں 26 مارچ سے 12 اپریل تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    • Share this:
      حیدرآباد: ریاستی حکومت تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (TS TET) 2022 12 جون کو منعقد کرے گی۔ اس کے لیے محکمہ اسکولی تعلیم نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 25 مارچ سے ویب سائٹ https://tstet.cgg.gov.in سے معلوماتی بلیٹن اور تفصیلی نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواستیں 26 مارچ سے 12 اپریل تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

      نوکریوں کی بھرتیوں کے بارے میں ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل (TSMSC) ملازمت کے خواہشمندوں کی مدد کے لیے کوچنگ کلاسز کا اہتمام کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مقامی ضلعی حکام کے ساتھ تال میل میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کی طرف سے ریاست بھر میں مختلف مراکز پر کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

      تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے ڈائریکٹر شاہنواز قاسم نے کہا کہ اسٹڈی سرکل مختلف محکموں میں مختلف سرکاری ملازمتوں، خاص طور پر اساتذہ، انجینئرز، ڈاکٹروں اور جنرل منسٹریل کلرکوں کے لیے کوچنگ کلاسز کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ کہاں کہاں ہیں ملازمتیں، جانیے مکمل تفصیلات

      انھوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مختلف ملازمتوں کا اعلان کیا، جن میں تعلیم، پولیس، میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریونیو وغیرہ شامل ہیں۔ بنیادی نصاب تقریباً ایک جیسا ہو گا اور ہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کا انتظار نہیں کریں گے، جلد ہی کلاسز شروع ہو جائیں گی۔

      اس پہل کے ایک حصے کے طور پر حال ہی میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے حکام اور محکمہ پولیس کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ انھوں نے کہا کہہ ریاست کے اہم اضلاع میں ہم پولیس میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے ایک کوچنگ پروگرام منعقد کریں گے۔ امیدواروں کو سکھانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

      شاہنواز قاسم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے بعد طلبا کی رہنمائی کے لیے ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: