اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی ایس پی ایس سی بھرتی امتحانات: گروپ 1 کےپریلیمنری امتحانات کی نئی تاریخ کاہوگاجلداعلان

    تصویر بشکریہ: Mohammed Rahman Pasha

    تصویر بشکریہ: Mohammed Rahman Pasha

    15 مارچ کو، TSPSC نے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے مختلف انجینئرنگ محکموں میں اسسٹنٹ انجینئر، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر، ٹیکنیکل آفیسر اور جونیئر ٹیکنیکل آفیسر کی آسامیوں کے لیے بھرتی کے امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      انجینئرنگ بھرتی امتحان کی منسوخی کے دو دن بعد تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ مزید تین امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اس بار منسوخ کیے گئے تین امتحانات کل 2,096 آسامیوں سے متعلق ہیں۔

      یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15 مارچ کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے مختلف انجینئرنگ محکموں میں اسسٹنٹ انجینئر، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر، ٹیکنیکل آفیسر اور جونیئر ٹیکنیکل آفیسر کی آسامیوں کے لیے بھرتی کے امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

      منسوخ ہونے والے امتحانات یہ ہیں:

      گروپ 1 سروسز کے پریلیمنری امتحان 16 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوئے (503 آسامیوں کے لیے)،

      اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کا امتحان جو 1,540 آسامیوں کے لیے 22 جنوری کو ہوا

      اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر (ورکس) گریڈ-II کا امتحان 53 آسامیوں کے لیے، جو 26 فروری کو ہوا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے کہا کہ گروپ 1 کے ابتدائی امتحان اب 11 جون کو ہوں گے اور دیگر دو امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ یہ امتحانات خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کی رپورٹ اور کمیشن کے ذریعہ کی گئی اندرونی تحقیقات کی بنیاد پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

      واضح رہے کہ 835 اسامیوں کو پر کرنے کے لیے 5 مارچ کو ٹیسٹ ہوا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: