உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو ریسرچ اسکالر ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو نینو سائنس میں ملی پی ایم فیلوشپ

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو ریسرچ اسکالر ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو نینو سائنس میں ملی پی ایم فیلوشپ

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو ریسرچ اسکالر ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو نینو سائنس میں ملی پی ایم فیلوشپ

    ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں ریسرچ کی کوالیٹی میں بہتری لانے کیلئے وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ اسکیم بنائی گئی ہے ۔ اس اسکیم کا اعلان بجٹ 2018۔19 میں کیا گیا تھا ۔

    • Share this:
      جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کو لگاتار دوسرے دن ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے ۔ جامعہ کی دو ریسرچ اسکالرس ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو نینو سائنس میں پی ایم ریسرچ فیلوشپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ دونوں ریسرچ اسکالرس کا سلیکشن پی ایم آر ایف کی مئی 2020 ڈرائیو کے لیٹرل انٹری زمرہ کے تحت کیا گیا ہے ۔ فیلوشپ کے طور پر پہلے دو سال 70 ہزار روپے ، تیسرے سال کیلئے 75 ہزار روپے اور چوتھے و پانچویں سال کیلئے 80 ہزار روپے ملیں گے۔  علاوہ ازیں ہر ایک فیلو کو ہر سال دو لاکھ روپے ریسرچ گرانٹ کے طور پر ملیں گے ۔ مطلب پانچ سال کیلئے کل 10 لاکھ روپے ملیں گے ۔

      جامعہ کے سی این این سے پروفیسر ایس ایس کی نگرانی میں نینو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کررہی آبگینہ شبیر نے بتایا کہ ان کا پی ایچ ڈی کام لی آین بیٹریوں کیلئے ہائی پرفارمنس اینوڈ بنانے پر مبنی ہوگا ۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے اس ریسرچ کے ذریعہ روایتی بیٹریوں کی سرحد ٹوٹے ، جس سے کہ ہائی انرجی کی مانگ پوری ہوسکے ۔

      جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے دونوں ریسرچرس کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ میں ریسرچ میں اچھا کرنے کیلئے حوصلہ بڑھائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ مسلسل محنت کرنے والے اپنے طلبہ کو بلندیاں حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے عہد بند ہے ۔

      خیال رہے کہ ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں ریسرچ کی کوالیٹی میں بہتری لانے کیلئے وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ اسکیم بنائی گئی ہے ۔ اس اسکیم کا اعلان بجٹ 2018۔19 میں کیا گیا تھا ۔

      ناصر حسین کی رپورٹ
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: