உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قومی تعلیمی پالیسی: منظور شدہ عہدوں کے 10 فیصدی سے زیادہ نہیں ہوں گے پروفیسر آف پریکٹس ، یو جی سی نے دئیے احکامات

    قومی تعلیمی پالیسی: منظور شدہ عہدوں کے 10 فیصدی سے زیادہ نہیں ہوں گے پروفیسر آف پریکٹس ، یو جی سی نے دئیے احکامات

    قومی تعلیمی پالیسی: منظور شدہ عہدوں کے 10 فیصدی سے زیادہ نہیں ہوں گے پروفیسر آف پریکٹس ، یو جی سی نے دئیے احکامات

    یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین نے ایک خط لکھ کر اداروں کو پی او پی کی تقرری سے متعلق گائیڈلائنس سے آگاہ کیا ہے۔ جین نے کہا کہ اس طرح کی تقرریوں کو ادارے کے لیے منظور شدہ تعلیمی عہدوں سے الگ رکھا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)، 2020 کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) میں مجموعی طور پر منظور شدہ تعلیمی عہدوں کے مقابلے میں 10 فیصدی تک پروفیسر آف پریکٹیس (پی او پی) کا تقرر کیا جاسکے گا۔ طلبہ کے پیشہ ور صلاحیت کو نکھارنے اور نہیں متعلقہ انڈسٹری یا پیشے کے مطابق ڈھالنے میں مدد کرنے والے ماہرین کی پی او پی کے طو رپر تقرری بنا پی ایچ ڈی، نیٹ یا مناسب تعلیم کے ہوگی۔

      یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین نے ایک خط لکھ کر اداروں کو پی او پی کی تقرری سے متعلق گائیڈلائنس سے آگاہ کیا ہے۔ جین نے کہا کہ اس طرح کی تقرریوں کو ادارے کے لیے منظور شدہ تعلیمی عہدوں سے الگ رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ واضح کیا کہ پی او پی کی تقرری سے باقاعدہ تقرریاں متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

      ان شعبوں کے پیشہ وروں کو ملے گا موقع
      انجینئرنگ، سائنس، میڈیا، آرٹ، انٹرپرائز، سوشل سائنسز، فائن آرٹس، سول سرونٹ اور مسلح افواج کے پیشہ ور افراد کو پریکٹس کے پروفیسر کے طور پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

      تدریسی پیشہ ور افراد کے لیے نہیں
      خط میں، جین نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ہی تدریس کے پیشے میں ہیں، یا اس پیشے سے ریٹائر ہو چکے ہیں، انہیں پی او پی کے طور پر مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      8 سالوں میں سرکاری بینکوں میں خالی ہوئے 1.06لاکھ عہدے،وزیر خزانہ نے دیا حکم

      یہ بھی پڑھیں:
      آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن میں کئی جائیدادوں پر بھرتیاں، 1,80,000 روپے تک تنخواہ متوقع

      زیادہ سے زیادہ مدت تین سال
      تقرری ایک سال سے لے کر زیادہ سے زیادہ تین سال تک کی جا سکتی ہے۔ غیر معمولی معاملات میں ایک سال کی توسیع دی جا سکتی ہے۔ اس طرح کسی بھی صورت میں چار سال سے زیادہ کسی پیشہ ور کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

      15 سال کا تجربہ ہے ضروری
      اپنے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر موجود کم سے کم 15 سال کا تجربہ رکھنے والے پیشہ وروں کو پروفیسر آف پریکٹیس کے طور پر تقرر کیا جاسکے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: