یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے قومی اہلیتی ٹیسٹ (یو جی سی نیٹ) دسمبر 2022-23 کا نتیجہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جاری کر دیا ہے۔
یو جی سی نیٹ 2023 اسکور کارڈ یو جی سی نیٹ کے نتائج کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ یو جی سی NET JRF دسمبر 2022 کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ہندوستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 'اسسٹنٹ پروفیسر' کے ساتھ ساتھ 'جونیئر ریسرچ فیلوشپ اور اسسٹنٹ پروفیسر' کے اہل ہوں گے۔ یو جی سی نیٹ دسمبر 2022 کے امتحان 186 شہروں میں 663 مراکز پر 32 شفٹ میں 83 مضامین کے لیے پانچ مرحلوں میں منعقد کیے گئے تھے۔ نئے اپ ڈیٹ کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے آفیشل ویب سائٹ ugcnet.nta.nic.in پر جائیں اور دیکھیں۔
یو جی سی NET JRF دسمبر 2022 کے نتیجہ کے ساتھ، کٹ آف مارکس، کٹ آف پرسنٹائل اور حتمی عارضی جوابی کی بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022 سائیکل امتحان کا نتیجہ ugcnet.nta.nic.in پر جاری کیا گیا ہے۔ دسمبر 2022 سیشن کے لیے یو جی سی نیٹ جے آر ایف امتحان 21 فروری سے 16 مارچ 2023 تک منعقد کیا گیا تھا۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے یو جی سی نیٹ جے آر ایف کے نتائج کا اعلان کیے جانے کے بعد اب امتحان میں حاضر رہے سبھی امیدوار یو جی سی نیٹ کے آفیشل ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔