UGC Releases Guidelines: آن لائن اور فاصلاتی کورسز کیلئے اہم ہدایات جاری، جانیے تفصیل
ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والا سیکھنے والا کسی بھی یونیورسٹی کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں داخلہ لے سکتا ہے
رہنما خطوط میں مزید کہا گیا کہ او ڈی ایل یا آن لائن لرننگ موڈ کے تحت کورسز کے ذریعے یو جی یا پی جی سطح پر پیش کی جانے والی ڈگری اور ڈپلومہ کورسیس کو روایتی انداز کی تعلیم کے برابر سمجھا جائے۔ UGC Releases Guidelines
UGC Releases Guidelines: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (University Grants Commission) نے منگل کے روز ان طلبہ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جو اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (ODL) اور آن لائن لرننگ موڈ کے تحت پیش کیے جانے والے مختلف پروگراموں میں داخلہ کے خواہش مند ہیں۔ اسی ضمن میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر نظر ثانی کر کے داخلوں کا آغاز ستمبر میں ہوسکتا ہے۔ اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ یا آن لائن لرننگ کورسز کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہوگی۔ ویب سائٹ ugc.ac.in پر مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔
رہنما خطوط میں مزید کہا گیا کہ او ڈی ایل یا آن لائن لرننگ موڈ کے تحت کورسز کے ذریعے یو جی یا پی جی سطح پر پیش کی جانے والی ڈگری اور ڈپلومہ کورسیس کو روایتی انداز کی تعلیم کے برابر سمجھا جائے۔ طلبہ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے مطلوبہ پروگرام کے لیے کم از کم مدت، نام اور داخلہ سطح کی اہلیت ڈگریوں کی تفصیلات 2014 پر یو جی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہے۔ یو جی سی کے سکریٹری پروفیسر رجنیش جین کی طرف سے جاری کردہ چار صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن میں نو احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے، جو طلبہ کو ان کے اندراج سے پہلے اہم باتوں کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ نوٹیفکیشن میں ایسے پروگراموں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جو اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ یا آن لائن لرننگ موڈ کے تحت پیش کیے جانے کی ممانعت ہے۔ یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ یا آن لائن لرننگ موڈ کے ذریعے تمام شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام ممنوع ہیں۔
عام طور پر انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے کم از کم اہلیت بارہویں کامیاب ہے اور پوسٹ گریجویٹ (PG) پروگرام کے لیے کسی کے پاس بیچلر ڈگری ہونا ضروری ہے۔ طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے داخلے سے پہلے اور مستقل بنیادوں پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی شناخت اور استحقاق کی حیثیت کو چیک کریں۔ طلبہ کو یہ بھی چیک کرنا چاہئے کہ کن یونیورسٹیوں اور کالجوں کو ’نو ایڈمیشن کیٹیگری‘ کے تحت رکھا گیا ہے۔
طلبہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام پروگراموں کے ساتھ ساتھ سیکھنے کا پلیٹ فارم صرف اعلی تعلیمی پروگراموں کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔