وقت پر داخلہ مسترد کرنے کے بعد بھی طلبہ کی فیس واپس نہ کرنا اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اب مہنگاپڑے گا۔ یو جی سی نے ایسے اداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ فیس واپسی کے رولس کو نہیں مانگتے ہیں، تو ان کی وابستگی چھین لی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ان کو ملنے والی مالی مدد کو بھی روکا جا سکتا ہے۔
شکایتوں کے بعد یو جی سی نے دی وارننگ کئی مرتبہ اعلیٰ تعلیمی ادارے طلبہ کو بنیادی دستاویز نہیں لوٹاتے ہیں۔ یو جی سی نے اسے بھی سنجیدگی سے لیا ہے اور نامزدگی کینسل کرانے پر طلبہ کو بنیادی دستاویز لوٹانے کا حکم دیا ہے۔ یو جی سی نے فیس واپس نہیں کرنے کو لے کر طلبہ کی جانب سے لگاتار مل رہی شکایتوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خبردار کیا ہے۔ ساتھ ہی یو جی سی نے ان رولس کا حوالہ دیا ہے، جن کی بنیاد پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ایسے داروں کو مالی مدد کے اہل کی فہرست سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔
طلبہ کی فیس واپس کرنے کا ہے حکم یو جی سی نے کہا کہ اگر ایسے ادارے وقت رہتے فیس واپسی کی زیرالتوا شکایتوں کا حل نہیں نکالتے ہیں، تو انہیں کوئی دوسری سہولت بھی نہیں دی جائے گی۔ یو جی سی نے سبھی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اپنی سطح پر اس سمت میں ضروری قدم اٹھائیں۔ فیس واپس کرنے کے زیر التوا درخواستوں پر فوری فیصلہ لیں۔ بتادیں کہ یو جی سی کی جانب سے ایک مقررہ وقت تک داخلہ کینسل کرانے پر طلبہ کی فیس واپس کرنے کا حکم ہے۔ اسے سبھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ماننا ضروری ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔