உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    EPFO کی اس اسکیم کے تحت ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ملتا ہے 7لاکھ روپے کا مفت بیمہ،جانیے اس کے بارے میں سب کچھ

    EPFO کی اس اسکیم کے تحت ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ملتا ہے 7لاکھ روپے کا مفت بیمہ،جانیے اس کے بارے میں سب کچھ

    EPFO کی اس اسکیم کے تحت ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ملتا ہے 7لاکھ روپے کا مفت بیمہ،جانیے اس کے بارے میں سب کچھ

    EDLI کا فل فارم ایمپلائی دپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم ہے جسے ملام جمع متعلقہ بیمہ اسکیم بھی کہا جاتا ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی EDLI اسکیم لوگوں کو سماجی تحفظ دینے میں مدد کرتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      آپ کو پتہ ہی ہوگا کہ نوکری کرنے والے لوگوں کی تنخواہ کا کچھ حصہ ہر مہینے ای پی ایف (EPF) میں جمع ہوتا ہے۔ پرائیوٹ سیکٹر میں جاب کرنے والے لوگوں کے پی ایف (PF) کا مینجمنٹ ای پی ایف او (Employee Provident Fund Organisation) کرتا ہے۔ ای پی ایف او کے اکاونٹ میں جمع ہونے والا پیسہ مستقبل کی سب سے بڑی پونجی ہوتا ہے۔ ایسے میں جب آپ ریٹائر ہوتے ہیں تو پی ایف کے سارے پیسے ملازمین کو مل جاتے ہیں۔

      ای پی ایف او پوری طرح رسک فری ہے اور اس کا انٹرسٹ بھی عام طور پر دوسری انوسمنٹ ادارے سے زیادہ ہوتا ہے۔ ملازم کو پی ایف اماونٹ پر انٹرسٹ دینے کے لئے ای پی ایف او کئی جگہ اس پیسے کو سرمایہ کاری میں لگاتی ہے۔ ای پی ایف او مستقبل محفوظ کرنے کے ساتھ ہی آپ کو مفت میں 7 لاکھ روپے کا انشورنس بھی دیتا ہے۔ یہ انشورن ملازم ڈپازٹ لنکڈ اسکیم کے تحت ملتا ہے۔ اگر کسی پی ایف اکاونٹ ہولڈر کی حادثے میں موت ہوجاتی ہے تو اس کے خاندان کو ای پی ایف او کی جانب سے 7 لاکھ روپے کی امدادی رقم ملتی ہے۔

      جانیے کیا ہے EDLI اسکیم اور ہر مہینے کتنا جاتا ہے کنٹریبیوشن
      EDLI کا فل فارم ایمپلائی دپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم ہے جسے ملام جمع متعلقہ بیمہ اسکیم بھی کہا جاتا ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی EDLI اسکیم لوگوں کو سماجی تحفظ دینے میں مدد کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ملازمت کے دوران ملازم کی حادثاتی موت کی صورت میں، اس کے خاندان یا قانونی وارث کو 12 ماہ کے لیے ملازم کی ماہانہ تنخواہ کا 35 گنا ادا کیا جاتا ہے جو زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      انفوسس کے ملازمین کو انتباہی خط جاری! دوسری جگہ ملازمت کریں گے تو انفوسس کی ملازت ہوگی ختم

      یہ بھی پڑھیں:
      ای ایس آئی سی میں بھرتیاں، ماہانہ 92000 روپے تک تنخواہ! جانیے یہ ہیں تمام معلومات

      1976 میں EDLI اسکیم کی ہوئی تھی شروعات
      بتادیں کہ سال 1976 میں ای پی ایف او کی جانب سے ای ڈی ایل آئی اسکیم کی شروعات کی گئی تھی۔ یہ بیمہ اہل خانہ یا قانونی وارث کو تب دیا جاتا ہے جب ملازم نے موت سے پہلے 12 مہینے کے اندر ایک سے زیادہ اداروں میں کام کیا ہو۔ EDLI اسکیم 2022 کے تحت آجر کی طرف سے ملازم کی ماہانہ تنخواہ کا 0.5فیصد کم از کم حصہ دیا جاتا ہے۔ بتادیں کہ پی ایف اکاؤنٹ میں جمع کی گئی کل رقم کا 8.33 فیصد EPS میں، 3.67فیصد EPF میں اور 0.5فیصد EDLI اسکیم میں جمع ہے۔ ایسے میں زیادہ تر لوگ ای پی ایف اور ای پی ایس اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہیں، لیکن ای ڈی ایل آئی اسکیم کے بارے میں بہت کم لوگوں کو جانکاری ہوتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: