ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

عام بجٹ 2020: کیا اب ہندوستان میں کھلیں گی ہارورڈ جیسی یونیورسٹی؟ ایجوکیشن سیکٹر کے لئے مودی حکومت کا بڑا اعلان

بجٹ 2020: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے ایجوکیشن سیکٹر (Education Sector) کو لے کر بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ مرکزی حکومت بہت جلد ہی نئی ایجوکیشن پالیسی (New Education Policy) لے کر آئے گی۔

  • Share this:
عام بجٹ 2020: کیا اب ہندوستان میں کھلیں گی ہارورڈ جیسی یونیورسٹی؟ ایجوکیشن سیکٹر کے لئے مودی حکومت کا بڑا اعلان
عام بجٹ 2020 میں تعلیم کے لئے 99,300 کروڑ روپئے۔

نئی دہلی: عام بجٹ 2020: (Union Budget 2020) وزیر خزانہ (Finance Minister )نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے آج اپنے ددوسرے بجٹ میں ایجوکیشن سیکٹر (Education Sector) کو لےکرکئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایجوکیشن سیکٹرکو لےکرکہا کہ بہت جلد ہی ملک میں نئی ایجوکیشن پالیسی (New Education Policy) لائی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو لے کرریاستوں سے بات چل رہی ہے اور جیسے ہی اس کے ابتدائی مرحلےکا عمل مکمل ہوجائےگا، نئی ایجوکیشن پالیسی کو پیش کیا جائےگا۔ انہوں نےکہا کہ ایجوکیشن سیکٹر (Education Sector) میں بہتر اساتذہ اور دیگر سہولیات کے لئے بڑے سطح پر رقم مختص کی جائےگی۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے ایجوکیشن سیکٹر میں براہ است غیر ملکی سرمایہ کاری لانےکا اعلان کیا ہے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ مارچ 2021 تک پورے ملک میں کل 150 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آپرینٹس شپ پروگرام شروع کیا جائےگا۔


بجٹ 2020: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے ایجوکیشن سیکٹر (Education Sector) کو لےکر بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ مرکزی حکومت بہت جلد ہی نئی ایجوکیشن پالیسی (New Education Policy) لےکر آئےگی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) لائی جائےگی۔


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ 2020 پیش کرتی ہوئیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ 2020 پیش کرتی ہوئیں۔



کتنا ملا ایجوکیشن سیکٹرکو بجٹ

بجٹ تقریر 2020 میں وزیر خزانہ نے ایجوکیشن سیکٹر کےلئے 99,300 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں تین ہزار کروڑ روپئے اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم کے لئے مختص کیا جائےگا۔ اسٹڈی ان انڈیا پروگرام کے تحت انڈ- سیٹ کو ایشیا اور افریقہ میں شروع کیا جائےگا۔ نوجوان آبادی کو لےکر وزیرخزانہ نےکہا کہ سال 2030 تک کام کرنے والے عمرکےلحاظ سے ہندوستان سب سے بڑا ملک ہوگا۔

 



آن لائن ڈگری لیول پروگرام

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نےکہا کہ پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک پہنچانے کےلئے بھی کام کیا جائےگا۔ معیاری تعلیم کےلئےڈگری لیول آن لائن اسکیم شروع کی جائےگی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ اس کےلئے ملک کے 100 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہی یہ سہولت دی جائےگی۔ ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی کی تجویز لائی جائےگی۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں کی کمی دور کرنےکےلئے ہرضلع اسپتال کے ساتھ میڈیکل کالج بنےگا۔
First published: Feb 01, 2020 01:15 PM IST