ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

27 جون کو ہونے والا UPSC امتحان ملتوی، اب اس تاریخ کو کرایا جائے گا: یہان جانیں تفصیل

یوپی ایس سی (UPSC Civil Services Exam) میں اس سال 712 اور Indian Forest Service Examination میں 110 ویکنسی ہیں۔ یہ امتحان ملک کے مختلف امتحان سینٹر پر منعقد کئے جائیں گے۔

  • Share this:

UPSC Prelims 2021: کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے UPSC نے 27 جون کو ہونے والا سول سروسز پری امتحان ٹال دیا ہے۔ اب یہ امتحان دس اکتوبر کو کروایا جائے گا۔ یہ امتحان 27 جون 2021 کو منعقد ہونے والا تھا۔ ب یہ امتحان 10 اکتوبر 2021 کو ہوگا۔

یوپی ایس سی (UPSC Civil Services Exam) میں اس سال 712 اور Indian Forest Service Examination میں 110 ویکنسی ہیں۔ یہ امتحان ملک کے مختلف امتحان سینٹر پر منعقد کئے جائیں گے۔

بتادیں کہ گزشتہ سالہ بھی کورونا کے سبب اس امتحان پر اثر پڑا تھا۔ گزشتہ سال بھی امتحان کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ 2020 میں UPSC امتحان کو بھی 31 مئی سے چار اکتوبر 2020 تک کیلئے ٹال دیا گیا تھا۔

یہ امتحان تین مراحل میں ہوتا ہے۔ پری ، مینز اور انٹرویو کے بعد طلباء کا انتخاب ہیوپی ایس سی کے لئے کیا جاتا ہے۔ ہر سال تقریبا 2 سے ڈھائی لاکھ طلباء پری امتحان میں حصہ لیتے ہیں۔ سیٹ تعداد کے قریب پانچ گنا طلبا کو مینز کیلئے بلایا جاتا ہے۔

مینز امتحان میں شامل طلبا میں سے تقریبا تہائی کو انٹرویو میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔ سول سروسیز کیلئے آخری میرٹ مینز اور انٹرویو کے نمبروں کو ملاکر کی جاتی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 13, 2021 03:07 PM IST