ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش : کورونا کے قہر کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی ، طلبہ نے کیا خوشی کا اظہار

یونیورسٹیوں کے یو جی اور پی جی امتحان کے انعقاد کو آئندہ احکام تک ملتوی کئے جانے پر طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : کورونا کے قہر کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی ، طلبہ نے کیا خوشی کا اظہار
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش میں جس طرح سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اس نے محکمہ صحت ، انتظامیہ اور حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے ۔ صوبہ میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر دس ہزار نو سو تیئس  ہوگئی ہے ۔ وہیں صوبہ میں کورونا سے اب تک چار سو پچپن لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ کورونا بیماری سے اب تک سات ہزار سات سو اٹہتر صحتیاب ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا کے قہر کے بیچ حکومت نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد بھلے ہی کردیا ہو ، لیکن صوبہ میں کورونا کے بیچ ہونے والے یونیورسٹی امتحان کو لے کر طلبہ نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔ بھوپال برکت اللہ یونیورسٹی کے سامنے این ایس یو آئی نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے یوجی اور پی جی کے امتحانات کو ملتوی کرنے کی مانگ کی ۔




واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی یوجی اور پی جی امتحان کے لئے حکومت نے انتیس جون سے اکتیس جولائی کے بیچ تاریخ کا اعلان کیا تھا ، لیکن اب حکومت نے کورونا قہر اور طلبہ کے احتجاج کے چلتے صوبہ کی سات یونیورسٹیوں کے یو جی اور پی جی امتحانات کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔  یہی نہیں کل سے ہونے والے ٹیکنکل یونیورسٹی کے پیپر کو بھی آئندہ احکام تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔


صوبہ کی یونیورسٹیوں کے یو جی اور پی جی امتحان کے انعقاد کو آئندہ احکام تک ملتوی کئے جانے پر طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ برکت اللہ یونیورسٹی میں گریجویشن کے طالب علم  ارحم کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم سے انہیں بڑی راحت ملی ہے ۔ ورنہ کورونا کے خوف کے سائے میں ہونے والے امتحانات سے وہ بڑے ذہنی دباؤ میں تھے کہ اگر ایگزام سینٹر پر انہیں کورونا ہوگیا ، تو وہ کیا کریں گے ۔

وہیں جیتندر کہتے ہیں کہ انتظامیہ کا یہ قدم قابل تعریف ہے اور اس سے سبھی طلبہ کو بڑی راحت ملی ہے ۔ امتحانات تبھی ہونے چاہئیں جب کورونا ختم ہو جائے اور طلبہ پوری تیاری سے امتحان دے سکیں ۔
First published: Jun 15, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading