jammu and kashmir heavy snowfall: کشمیر میں مسلسل ہو رہی برفناری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام امحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ آپریٹر بھی اثڑ پڑا ہے۔ سرینگر ایئرپورٹ (Srinagar airport) پر بھی لگاتار بھاری برف باری ہو رہی ہے۔
کشمیر یونیورسٹی کے یو جی، پی جی اور تمام پروفیشنل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ امتحانات پہلے آج (بدھ کو) ہونے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے برف باری کی وجہ سے طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر لیا ہے۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب سری نگر ایئرپورٹ پر برف باری کے حوالے سے ایک افسر نے بتایا کہ رن وے پر ہمارا برف صاف کرنے کا آپریشن (snow clearing operation) جاری ہے۔ تاہم، وزیبلیٹی صرف 400 میٹر ہے۔ تمام ایئر لائنز کی پروازیں دیری سے چل رہی ہیں۔ ہم پروازوں کی صورتحال کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
شدید برف باری کی وجہ سے کشمیر سے دوسری جگہوں کی نقل و حرکت بہت مشکل ہو گئی ہے۔ صرف سری نگر میں چھ انچ تک برف باری ہوئی ہے۔ ہر طرف سفید رنگ کی برف پڑی ہوئی ہے۔ وہیں پہلگان، شوپیاں، سونمرگ اور گلمرگ میں ایک، دو فٹ اونچی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔