ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

UP Board Results 2020: آج 12بجے جاری ہوں گے یوپی بورڈ کی 10ویں اور 12ویں کے نتائج، جانئے کیسے اور کہاں کریں چیک

اترپردیش مادھیمک شکچھا پریشد یعنی یوپی بورڈ آج ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

  • Share this:
UP Board Results 2020: آج 12بجے جاری ہوں گے یوپی بورڈ کی 10ویں اور 12ویں کے نتائج، جانئے کیسے اور کہاں کریں چیک
UP Board Results 2020: آج 12بجے جاری ہوں گے یوپی بورڈ کی 10ویں اور 12ویں کے نتائج

UP Board Exam Results 2020: یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کے 56 لاکھ سے بھی زیادہ طلبہ کا انتظار کچھ گھنٹوں میں ختم ہونے والا ہے۔ اترپردیش مادھیمک شکچھا پریشد یعنی یوپی بورڈ آج ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ جن طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا تھا وہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ upresults.nic.in, upmsp.edu.in اور upmspresults.up.nic.in پر جا کر اسے چیک کر سکتے ہیں۔ امتحان میں پاس ہونے کے لئے کسی بھی طالب علم کو ہر مضمون میں کم سے کم 35 نمبر لانے ضروری ہیں۔


یوپی بورڈ سے متعلق جانکاری سب سے پہلے پانے کے لئے یہاں رجسٹر کریں۔


upresults.nic.in پر ایسے کریں چیک

upresults.nic.in پر جائیں

دسویں کا ریزلٹ چیک کرنے کے لئے HiqhSchool Result لنک پر کلک کریں۔

بارہویں کا ریزلٹ چیک کرنے کے لئے Intermediate Result کے لنک پر کلک کریں۔

نیا پیج کھلنے پر رول نمبر سبمٹ کریں۔

ریزلٹ اسکرین پر آ جائے گا۔

ریزلٹ کا پرنٹ آوٹ لے سکتے ہیں۔

جاری ہو گی ڈیجیٹل مارک شیٹ

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس بار مارک شیٹ کی چھپائی میں دقت ہو رہی ہے اس لئے طلبہ کو ڈیجیٹل مارک شیٹ دی جائے گی۔ اس کے لئے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل دستخط والی مارک شیٹ سائٹ سے ڈاون لوڈ کر کے طلبہ میں تقسیم کریں۔ ڈیجیٹل دستخط والے سرٹیفکیٹ، داخلہ لینے سے لے کر نوکری تک میں قابل قبول ہوں گے۔ بورڈ پہلے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلبہ کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دستیاب کرائے گا جس سے انہیں داخلہ لینے میں دقت نہ ہو۔

فروری۔ مارچ میں ہوا تھا امتحان

یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کا امتحان 18 فروری سے 6 مارچ کے درمیان کرایا گیا تھا۔ اس سال دسویں اور بارہویں کلاس کے لئے کل 56,89,622 طلبہ نے رجسٹر کیا تھا۔ نقل کو روکنے کے لئے اس سال بورڈ نے کئی امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے۔
First published: Jun 27, 2020 08:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading