ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر! UP Board Exam Cancelled: یوپی بورڈ 12 ویں کا امتحان بھی رد، جانیں کس بنیاد پر آئیں گے نتائج

سی بی ایس ای کے ذریعہ بارہویں جماعت کی کلاس کے امتحان منسوخ کرنے کے بعد مختلف ریاستوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کردئے ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر! UP Board Exam Cancelled: یوپی بورڈ 12 ویں کا امتحان بھی رد، جانیں کس بنیاد پر آئیں گے نتائج
سی بی ایس ای کے ذریعہ بارہویں جماعت کی کلاس کے امتحان منسوخ کرنے کے بعد مختلف ریاستوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کردئے ہیں۔

یوپی بورڈ کا امتحان منسوخ: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اترپردیش نے یوپی بورڈ کلاس 12 ویں کا امتحان (UP Board 12th رد کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کے ذریعہ بارہویں جماعت کی کلاس کے امتحان منسوخ کرنے کے بعد مختلف ریاستوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کردئے ہیں۔ اتر پردیش میں ہر سال لاکھوں طلبا 12 ویں کے امتحان میں شامل ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کورونا وائرس کے درمیان طلبا کی صحت کے پیش نظر Board of Secondary Education Uttar Pradesh (یو پی ایم ایس پی) نے یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان منسوخ کردیا ہے۔ بتادیں کہ یوپی بورڈ کے ہائی اسکول امتحانات پہلے ہی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔


ریاست کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے یوپی بورڈ 12 ویں امتحان 2021 کو رد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاکھوں طلبا نے سکون کی سانس لی ہے۔




امتحان منسوخ ہونے کے بعد اب طلبا کے ذہن میں یہ سوال آرہا ہے کہ 12 ویں کے نمبر کس بنیاد پر طلبا کو دیئے جائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ مختلف متابدل پر غور کر رہا ہے۔ شاید امتحان کا نتیجہ انٹرنل اسیسمینٹ  یا پری بورڈ امتحان کے نتیجہ پر مبنی ہو سکتا ہے۔

UP Board 12th exam Cancelled, latest live upmsp cancellation exam update, यूपी बोर्ड परीक्षा कैंसल, यूपी बोर्ड परीक्षा

م


مدھیہ پردیش حکومت نے دسویں بورڈ کے بعد اب بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات کے انعقاد کو لیکر منترالیہ میں منعقدہ ماہرین تعلیم کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ (Shivraj Singh Chouhan) نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا کے پری بورڈ امتحانات کی بنیاد پر نتیجہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں محکمہ تعلیم نے امسال دسویں بورڈ کا امتحان تیس اپریل سے اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد یکم مئی سے کرنے کا اعلان کیاتھا مگر ریاست میں کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دسویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کی تیاری بیس جون سے کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی لیکن منترالیہ میں منعقدہ کے بعد دسویں بورڈ کی طرز پر حکومت نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 03, 2021 01:27 PM IST