UP Board: آج سے کریں امپرومنٹ اور کمپارٹمنٹ امتحان کے لیے اپلائی، یہ ہے آخری تاریخ

آج سے کریں امپرومنٹ اور کمپارٹمنٹ امتحان کے لیے اپلائی، یہ ہے آخری تاریخ

آج سے کریں امپرومنٹ اور کمپارٹمنٹ امتحان کے لیے اپلائی، یہ ہے آخری تاریخ

امپرومنٹ کے تحت امیدوار اگر کسی ایک مضمون میں فیل ہے اور کمپارٹمنٹ کے تحت دو مضامین میں فیل ہونے پر کسی ایک مضمون میں درخواست دے سکتا ہے۔ آن لائن درخواست کے لیے 256.50 روپے وصول کیے جائیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں صرف کمپارٹمنٹ کے لیے اپلائی کیا جا سکے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Allahabad, India
  • Share this:
    پریاگ راج: یوپی بورڈ کی طرف سے امپرومنٹ اور کمپارٹمنٹ امتحانات کے لیے آج سے یعنی 17 مئی سے درخواست کیے جا رہے ہیں۔ امیدوار اتر پردیش بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کی آخری تاریخ 7 جون 2023 رکھی گئی ہے۔ اسے آخری تاریخ کے تین دن بعد علاقائی دفاتر میں آف لائن جمع کرانا ہوگا۔ درخواست کے عمل کی تکمیل کے بعد امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

    امپرومنٹ کے تحت امیدوار اگر کسی ایک مضمون میں فیل ہے اور کمپارٹمنٹ کے تحت دو مضامین میں فیل ہونے پر کسی ایک مضمون میں درخواست دے سکتا ہے۔ آن لائن درخواست کے لیے 256.50 روپے وصول کیے جائیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں صرف کمپارٹمنٹ کے لیے اپلائی کیا جا سکے گا۔

    مایا نگری کو ملے گی چوتھی وندے بھارت، ممبئی سے گوا کے درمیان جلد بھرے گی رفتار، جانیے کب شروع ہوں گے آپریشن؟

    امریکہ نے مذہبی آزادی پر جاری رپورٹ کے بہانے بی جے پی کو بنایا نشانہ، وی ایچ پی، بجرنگ دل کا بھی ہوا ذکر، ہندوستان نے کہا سب کچھ جانبدارانہ

    انٹر کے امتحان میں آرٹس، سائنس اور کامرس میں شامل ہونے والے امیدوار کسی ایک مضمون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدوار ایگریکلچر پارٹ ون اور ٹو میں مقررہ مضمون کے کسی ایک سوالی پرچے میں اور پروفیشنل کلاس کے تجارتی مضمون کے کسی ایک سوالی پرچے میں کمپارٹمنٹ امتحان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کی فیس 306 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    10 جون تک دفتر میں جمع کرانا ہوگا
    امتحانی فیس چالان کے ذریعے خزانے میں جمع کرانی ہوگی۔ پھر آن لائن بھری ہوئی درخواست کا پرنٹ لے کر اس کی اصل کاپی کے ساتھ اسے 10 جون 2023 تک رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے علاقائی دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔ یوپی بورڈ کے سکریٹری کا شکلا نے بتایا کہ امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: