உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج STF اور LIU کی نگرانی میں شروع ہوں گے 10thاور12th کے امتحانات، ضرور جان لیں یہ اہم معلومات

    UP Board Exam 2022 : رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایف امتحان مراکز کے حساس امتحان مراکز Exam Centre کی نگرانی کرے گی۔ اس کے ساتھ امتحان مراکز پر نظر رکھنے کے لیے  ایل آئی یو  LIU  کی مدد بھی لی جائے گی۔

    • Share this:
      UP Board Exam 2022 : یوپی بورڈ امتحان 2022،  یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 24 مارچ یعنی آج  سے شروع ہو رہے ہیں۔ اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن    (UPMSP) کے ذریعہ منعقد ہونے والے امتحانات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ٹی ایف یعنی اسپیشل ٹاسک فورس یوپی بورڈ کے امتحان کی نگرانی کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایف امتحان مراکز کے حساس امتحان مراکز Exam Centre کی نگرانی کرے گی۔ اس کے ساتھ امتحانی مراکز پر نظر رکھنے کے لیے  ایل آئی یو  LIU  کی مدد بھی لی جائے گی۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر نقل کرنے والوں کے خلاف نیشنل سکیورٹی  ایکٹ National Security Act  یعنی راسوکا کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

      یوپی بورڈ کے امتحان میں پہلی بار سینٹر ایڈمنسٹریٹر، ایڈیشنل سینٹر ایڈمنسٹریٹر اور روم انسپکٹر کی آن لائن ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ بتادیں کہ یوپی بورڈ کے امتحان 2022 میں 1.16 لاکھ اساتذہ اور سینٹر کے منتظمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 8373 امتحان مراکز پر تقریباً 1 لاکھ روم انویجیلیٹرس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ 250 یا اس سے کم امیدواروں کے لیے 1، 251 سے 500، 501 سے 750 کے لیے 2 اور اگر 750 سے زیادہ امیدوار ہوں تو 4 روم انسپکٹر ڈیوٹی پر ہوں گے۔

       کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ پر ایس آئی او نے تحفظات کا کیا اظہار

      51  لاکھ سے زیادہ طلبا دیں گے امتحان
      یوپی بورڈ کے امتحان 2022 میں آج  51 لاکھ 92 ہزار 689 طلباء  شامل ہوں گے۔ اس میں ہائی اسکول میں 27 لاکھ 81 ہزار 654 اور انٹرمیڈیٹ کے 24 لاکھ 11 ہزار 35 طلباء ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال بورڈ کے امتحانات میں 56,03,813 طلباء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔  اس میں 12ویں جماعت میں 29,94,312 اور 10ویں جماعت میں 26,09,501 رجسٹریشن ہوئے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: