یوپی بورڈ ہائی اسکول و انٹر کے امتحانات آج جمعرات 16 فروری سے شروع ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں ریاستی سطح کے کنٹر ول روم میں نصب 51 کمپیوٹروں سے پوری ریاست کے امتحان کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔ دوسری طرف،ایس ٹی ٹی، ایل آئی یو مشترکہ طور پر حساس اور انتہائی حساس مراکز کی نگرانی کریں گے۔ اس کے ساتھ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی الرٹ رہے گی۔ امتحان سے متعلق ضروری تفصیلی گائیڈلائنس پہلے ہی تمام متعلقہ افراد کو بھیجے جا چکے ہیں۔
اس سال پہلی مرتبہ یوپی بورڈ کی جوابی بیاضوں میں بار کوڈنگ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی طلبہ کو سلائی والی جوابی بیاض دی جائیں گی، تا کہ بیچ سے پیج نکال کر بدلا نہ جاسکے۔ طلباء کو ہر صفحے پر رول نمبر لکھنا ہوگا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اس بار ہائی اسکول میں پہلی بار 20سوالات ایک سے زیادہ انتخاب کے ہوں گے۔ جو کہ ایک ایک نمبر کا ہوگا۔ اس طرح امتحان میں طلبہ کو تفصیلی جواب لکھنے کے لیے ایک او ایم آر شیٹ اور ایک کاپی دی جائے گی۔ اس کا مقصد طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے۔ ریاست بھر میں 8753 امتحانی مراکز میں 58,85,745 طلباء امتحان دیں گے۔ ان مراکز کی نگرانی کے لیے ریاستی سطح کا کنٹرول روم صبح 6.30 بجے سے ایکٹیو ہو جائے گا۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 8 بجے سے 11.15 بجے تک اور دوسری شفٹ کا امتحان دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے تک ہوگا۔ امتحان کی نگرانی کے لیے ضلع وار ڈیسک اور اسٹاف آفیسرز کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں۔
اس بار کاغذات کو پرنسپل کے کمرے سے الگ رکھنے کے لیے اسٹرانگ روم بنایا گیا ہے۔ آن لائن سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی اس کی نگرانی کی جائے گی۔ یہاں سے پرچہ نکالا جائے گا اور مرکز کے منتظم، بیرونی مرکز کے منتظم اور اسٹیٹک مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسے تقسیم کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔