ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

UP Board Result 2020: پڑھیں یوپی بورڈ دسویں کی ٹاپر ریا جین نے کیسے کی تیاری

ریا جین نے بتایا کہ وہ ہر دن 14-15 گھنٹے کی پڑھائی کرتی تھیں۔ وہ ریاضی کے ساتھ آگے کی پڑھائی کرنا چاہتی ہیں۔

  • Share this:
UP Board Result 2020: پڑھیں یوپی بورڈ دسویں کی ٹاپر ریا جین نے کیسے کی تیاری
UP Board Result 2020: پڑھیں یوپی بورڈ دسویں کی ٹاپر ریا جین نے کیسے کی تیاری

Upmsp Class 10 Result 2020: یوپی بورڈ نے دسویں اور بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ باغپت کی ریا جین نے اس امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ ریا کو 96.67 فیصدی نمبر ملے ہیں۔ نیوز 18 ہندی نے ریا جین سے بات کی۔ نیوز 18 ہندی سے بات کرتے ہوئے ریا جین نے بتایا کہ وہ ہر دن 14-15 گھنٹے کی پڑھائی کرتی تھیں۔ وہ ریاضی کے ساتھ آگے کی پڑھائی کرنا چاہتی ہیں۔ ریاضی میں ان کی دلچسپی ہے اور وہ اسے ہی اپنا کیرئیر بنائیں گی۔


یوپی بورڈ سے متعلق جانکاری سب سے پہلے پانے کے لئے یہاں رجسٹر کریں۔


جاری ہو گی ڈیجیٹل مارک شیٹ


کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس بار مارک شیٹ کی چھپائی میں دقت ہو رہی ہے اس لئے طلبہ کو ڈیجیٹل مارک شیٹ دی جائے گی۔ اس کے لئے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل دستخط والی مارک شیٹ سائٹ سے ڈاون لوڈ کر کے طلبہ میں تقسیم کریں۔ ڈیجیٹل دستخط والے سرٹیفکیٹ، داخلہ لینے سے لے کر نوکری تک میں قابل قبول ہوں گے۔ بورڈ پہلے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلبہ کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دستیاب کرائے گا جس سے انہیں داخلہ لینے میں دقت نہ ہو۔

فروری۔ مارچ میں ہوا تھا امتحان

یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کا امتحان 18 فروری سے 6 مارچ کے درمیان کرایا گیا تھا۔ اس سال دسویں اور بارہویں کلاس کے لئے کل 56,89,622 طلبہ نے رجسٹر کیا تھا۔ نقل کو روکنے کے لئے اس سال بورڈ نے کئی امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے۔
First published: Jun 27, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading