آٹھویں تک مدرسہ میں پڑھی مشکوۃ نور کا کمال، دسویں میں ٹاپر بنی مولوی کی بیٹی کے ہیں بڑے خواب

مشکات نور

مشکات نور

UP Board 10th Result 2023: رام نگری ایودھیا کی ایک مسلم طالبہ مشکوۃ نور نے اتر پردیش میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایودھیا کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اس طالب علم نے 97.83 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ayodhya, India
  • Share this:
    ایودھیا: اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں اور 12ویں (UP Board 10th and 12th Result 2023) کے بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بیچ، رام نگری ایودھیا کی ایک مسلم طالبہ نے اتر پردیش میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایودھیا کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اس طالب علم نے 97.83 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

    ایودھیا شہر کے کنوسا کانونٹ ہائی اسکول کی طالبہ مشکوۃ نور نے 97.83 فیصد نمبر حاصل کرکے ایودھیا کا نام روشن کیا ہے۔ اس نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جبکہ نور کے والد ایک مدرسے میں استاد ہیں اور مساجد میں خطبہ دیتے ہیں۔ ساتھ ہی پورا خاندان ایودھیا شہر کے حسنو کٹرا میں رہتا ہے۔

    UP Board Result 2023 Toppers List: والدین کے انتقال کے بعد چچا نے دیا سہارا، نکھل نے محنت سے بدلی قسمت

    Dantewada Naxalite Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب

    میں بہت خوش ہوں اور…
    مشکوۃ نور کی ابتدائی تعلیم ایک مدرسے میں ہوئی ہے اور آٹھویں جماعت کے بعد اس کا داخلہ کنوسا کانونٹ میں کرا دیا گیا تھا۔ اس اسکول پڑھائی کر حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔ گھر والے ہی نہیں پورا اسکول اس کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے۔

    اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ یہ لڑکی ٹاپ کرے گی۔ ساتھ ہی ہائی اسکول کی ٹاپر مشکوۃ نور نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں. سب سے پہلے میں اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کو دینا چاہتی ہوں۔ اس کے بعد میرے والدین اور اساتذہ کو جنہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ مشکوۃ نور نے کہا کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: