UP Board 12th Result 2022 Declared upmsp.edu.in upresults.nic.in: اترپردیش سکینڈری ایجوکیشن بورڈ نے آج یعنی 18 جون کو بارہویں جماعت (UP Board 12th Result 2022) کے ریزلٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ طلبہ جو بھی اس امتحان (UP Board Intermediate Exam Result 2022) میں شامل ہوئے ہیں، وہ یوپی ایم ایس پی کی آفیشیل ویب سائٹ upmsp.edu.in اور upresults.nic.in پر جاکر اپنا ریزلٹ (UP Board 12th Result 2022) چیک کرسکتے ہیں ۔ اترپردیش بورڈ میں بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات 24 مارچ سے 12 اپریل 2022 تک ریاست کے مختلف ایگزام سینٹروں پر منعقد کئے گئے تھے ۔
اس کے علاوہ امیدوار سیدھے اس لنک
https://upresults.nic.in/# پر کلک کرکے بھی اپنا ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی نیچے دئے گئے ان اسٹیپس کو فالو کرکے بھی ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس سال ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کیلئے کل 5192689 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا گیا تھا۔ ان میں سے 4775749 امتحانات میں شامل ہوئے اور 416940 غیر حاضر رہے ۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے کل 2411035 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا ، جس میں سے 2250742 حاضر رہے اور 160293 غیر حاضر تھے ۔
UP Board 12th Result 2022 SMS کے ذریعہ ریزلٹ دیکھیںطلبہ بھاری ٹریفک یا کسی طرح کی رکاوٹ کی وجہ سے آفیشیل ویب سائٹ سے ریزلٹ چیک کرنے میں کسی طرح کی بھی کوئی پریشانی آرہی ہے تو وہ ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں ۔
فارمیٹ : UP12<اسپیس> رول نمبر ٹائپ کریں اور اس کو 56263 پر بھیج دیں ۔
UP Board 12th Result 2022 ویب سائٹ پر اس طرح کریں اپنا ریزلٹ چیکیوپی بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ upmsp.edu.in پر جائیں۔
ہوم پیج پر دستیاب UP Board Result 2022 لنک پر کلک کریں۔
لاگ ان تفصیل درج کریں اور سبمٹ پر کلک کریں۔
آپ کا UP Board 12th Result 2022 اسکرین پر دکھائی دے گا ۔
UP Board 12th Result 2022 چیک کریں اور پیج کو ڈٓاون لوڈ کریں ۔
مستقبل کی ضرورت کے پیش نظر ایک ہارڈ کاپی اپنے پاس رکھیں ۔
بارہویں سے پہلے یوپی بورڈ نے دسویں کے نتائج کا اعلان کیا تھا ۔ 10ویں نتائج میں لڑکیوں کا دبدبہ رہا ہے۔ بورڈ کے ذریعہ جاری نتائج کے مطابق، یوپی بورڈ کے 10ویں جماعت کے کل 88.18 فیصدی طلبا پاس ہوئے، جن میں سے لڑکیوں کا پاس فیصد 91.69 رہا۔ وہیں لڑکوں کا پاس فیصد 83.25 رہا۔ لڑکوں سے 6.44 فیصد لڑکیاں زیادہ پاس ہوئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔