ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سالانہ امتحان منعقد کرنے کیلئے آمادہ یو پی مدرسہ بورڈ لیکن مدارس اور طلبا کی تیاری مکمّل نہیں

یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات کے لیے فارم داخل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے لیکن بورڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کروانے والے مدرسین اور منتظمین کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلباء اس سال امتحانات میں شامل ہونے کے لیے ذہنی اور تعلیمی اعتبار سے مکمّل طور پر تیار نہیں ہیں۔

  • Share this:
سالانہ امتحان منعقد کرنے کیلئے آمادہ یو پی مدرسہ بورڈ لیکن مدارس اور طلبا کی تیاری مکمّل نہیں
یو پی مدرسہ بورڈ نے سالانہ بورڈ امتحان کے لیے ریجسٹریشن فارم داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا

یو پی مدرسہ بورڈ نے سالانہ بورڈ امتحان کے لیے ریجسٹریشن فارم داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور دسبمر کے پہلے ہفتے سے یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات کے لیے فارم داخل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے لیکن بورڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کروانے والے مدرسین اور منتظمین کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلباء اس سال امتحانات میں شامل ہونے کے لیے ذہنی اور تعلیمی اعتبار سے مکمّل طور پر تیار نہیں ہیں۔ ایسے میں سالانہ امتحانات کا عمل محض رسم ادائیگی کے دائرے تک محدود ہوکر رہ جائے گا - مدرسہ منتظمین کے مطابق باضابطہ طور پر نصاب کی مکمّل تیاری کے بغیر طالب علموں پر امتحانات کا بوجھ آئندہ سال کے تعلیمی نظام کو بھی متاثر کریگا جسکے نتائج طالب علموں کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔

مدارس کے اساتذہ اور مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان لائن تعلیمی نظام مدارس کے طلاب کے حق میں کامیاب ثابت نہیں ہوئی کیونکہ مدارس کے طالب علموں کے لئے وسائل کی کمی کے سبب آن لائن تعلیمی نظام سے جوڑنا اور سمجھنا مشکل ثابت ہوا ہے ایسے میں نامکمل تیاری کے ساتھ امتحان میں بیٹھنا مدرسہ طالب علموں کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ نقصاندہ ثابت ہوگا۔


جانکار مانتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بجائے تعلیمی سیشن کو زیرو کرنا طلاب کے حق میں بہتر ہوگا ، مدرسہ منتظمین کے مطابق اس سال امتحان میں شامل ہونے والے طالب علموں کی تعداد بھی کم رہے گی۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 18, 2020 01:21 PM IST