UPPCSنتائج: پان والے کی بیٹی محسنہ بانو نے حاصل کیا 7واں رینک، ڈپٹی کلکٹر بنے گی بیٹی

UPPCSنتائج: پان والے کی بیٹی محسنہ بانو نے حاصل کیا 7واں رینک، ڈپٹی کلکٹر بنے گی بیٹی

UPPCSنتائج: پان والے کی بیٹی محسنہ بانو نے حاصل کیا 7واں رینک، ڈپٹی کلکٹر بنے گی بیٹی

گزشتہ دنوں سال 2021 کے امتحان کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔ اس میں 5ویں رینک کے ساتھ محسنہ نے یو پی میں نائب تحصیلدار بننے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Tikamgarh, India
  • Share this:
    مدھیہ پردیش میں ٹیکم گڑھ ضلع کی رہنے والی محسنہ بانو دسویں کلاس میں ضلع میں تیسرا مقام اور بارہویں میں ضلع میں ٹاپ کرنے پر کلکٹر نے ایوارڈ دیا تھا۔ اس حوصلہ افزائی نے سول سروس کے شعبے میں جانے کی ترغیب دی اور ایک پان کی دکان چلانے والے والد کی بیٹی نے ڈپٹی کلکٹر بننے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیکم گڑھ کی بیٹی محسنہ بانو نے ریاستی ترجیحی ماتحت خدمت (پی سی ایس) امتحان 2022 میں 7 واں رینک حاصل کرکے بندیل کھنڈ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

    اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی سی ایس) کے جاری کردہ حتمی انتخابی نتائج میں ٹیکم گڑھ کے رہائشی حاجی اکرام خان کی بیٹی محسنہ بانو نے 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔ والد حاجی اکرام شہر کے پرانے بس اسٹینڈ کے قریب پان اور کرانہ کی دکان چلاتے ہیں۔ والدہ شاہجہاں بانو ایک آنگن واڑی کارکن ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یوپی ایس سی نے جاری کی کئی عہدوں پر بھرتی کا نوٹیفکیشن، اس تاریخ سے دیں درخواست

    رشتہ داروں نے بتایا کہ، محسنہ کی پڑھائی میں بچپن سے ہی دلچسپی رہی ہے۔ شہر میں رہ کر ہی ابتدائی تعلیم لی۔ دسویں کلاس میں ضلع میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ایکسلنس اسکول سے حساب کے مضمون سے 12ویں میں ضلع میں ٹاپ کیا۔ محسنہ نے بتایا کہ دسویں و بارہویں میں کامیابی حاصل کرنے پر دونوں مرتبہ سابق کلکٹر نے ایوارڈ سے نوازا تھا، اسی سے انہیں سول سروس میں جانے کی ترغیب حاصل ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں کشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں کو نئی ہدایت، خاص کتابیں، یونیفارم خریدنے پر نہ کریں طلبا بچوں کو مجبور

    نائب تحصیلدار جوائن کرنے سے پہلے ڈپٹی کلکٹر کے لیے انتخاب۔۔۔

    گزشتہ دنوں سال 2021 کے امتحان کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔ اس میں 5ویں رینک کے ساتھ محسنہ نے یو پی میں نائب تحصیلدار بننے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 27 اپریل کو جھانسی میں جوائن کرنے کے ساتھ محسنہ کو تربیت حاصل کرنے کے لیے جانا تھا لیکن اس کے پہلے ہی ڈپٹی کلکٹر کے لیے انتخاب ہوگیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: