உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UPPSC Exam Calendar 2022 : یوپی پبلک سروس کمیشن نے جاری کیا 2022 کا ایگزام کیلنڈر، یہاں دیکھئے ضروری تواریخ

    UPPSC Exam Calendar 2022 :

    UPPSC Exam Calendar 2022 :

    کمیشن نے کہا ہے کہ امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی ممکن ہے۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے آفیشل ویب سائٹ پر نظر بنائے رکھیں۔

    • Share this:
      UPPSC Exam Calendar 2022 : اترپردیش پبلک سروس کمیشن نے سال 2022 میں ہونے والے امتحانات کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ امدیوار امتحانات کی تیاری کررہے نوجوان، کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر سال 2022 میں ہونے والے امتحانات کا کیلنڈر ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ یو پی پی ایس سی امتحان کیلنڈر 2022 کے مطابق پی سی ایس 2021 کا مین ایگزام اب مارچ 2022 میں ہوگا۔ پہلے یہ امتحان 28 جنوری سے 31 جنوری تک ہونا تھا۔ جب کہ یو پی پی ایس سی پی سی ایس 2022 کا اہم امتحان اب ستمبر 2022 میں ہوگا۔

      حالانکہ، کمیشن نے کہا ہے کہ امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی ممکن ہے۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے آفیشل ویب سائٹ پر نظر بنائے رکھیں۔

      اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی 2020 کا اسکریننگ ٹسٹ 15 مارچ کو
      اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے ایگزام کیلنڈر 2022 کے مطابق، کمپیوٹر آپریٹر گریڈ بی یا پروگرامر گریڈ-2 بھرتی امتحان پانچ مارچ کو ہوگا۔ جب کہ جبکہ گورنمنٹ انٹر کالج میں لیکچرر بھرتی کا مین امتحان 13 مارچ 2020 کو لیا جائے گا۔گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی 2020 کے لئے اسکریننگ ٹسٹ 15 مارچ کو ہوگا۔ کمبائینڈ اسٹیٹ یا اپر سب آرڈینیٹ سروسز مین ایگزام 2021 اب 22 اور 23 مارچ 2022 کو منعقد ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: