உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Railway Recruitment: ریلوے اور دیگر محمکہ جات میں سرکاری نوکریاں! جانیے تفصیلات

    سائنسدانوں کی 58 آسامیوں کو بھرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

    سائنسدانوں کی 58 آسامیوں کو بھرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

    اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لیے یو پی ایس سی (UPSC) کی خالی آسامیوں سے لے کر ایس سی أئی SCI کی جونیئر کورٹ اسسٹنٹ پوسٹوں کے لیے بھرتی تک دستیاب سرکاری ملازمتوں کی فہرست یہاں پیش ہے۔

    • Share this:
      بھرتی 2022: کیا آپ نوکری تلاش کر رہے ہیں؟ یہ آپ کے لیے سنہری موقع ہے۔ یہاں سرکاری ملازمتوں کی فہرست ہے، اس کے تحت رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لیے یو پی ایس سی (UPSC) کی خالی آسامیوں سے لے کر ایس سی أئی SCI کی جونیئر کورٹ اسسٹنٹ پوسٹوں کے لیے بھرتی تک دستیاب سرکاری ملازمتوں کی فہرست یہاں پیش ہے۔

      یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نوکریاں:

      یو پی ایس سی بھرتی 2022: یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے بھرتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں اہل امیدواروں کو اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار یو پی ایس سی کی آفیشل سائٹ upsc.gov.in کے ذریعے اسامیوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں درخواست دہندگان 14 جولائی 2022 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

      بینک آف بڑودہ نوکریاں:

      بینک آف بڑودہ بھرتی 2022: بینک آف بڑودہ (BOB) نے متعدد عہدوں کے تحت درخواست دینے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری بھرتی کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے بینک کی سرکاری ویب سائٹ bankofbaroda.in کے ذریعے اسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

      انٹیگرل کوچ فیکٹری (ICF) ریلوے کی نوکریاں:

      یہ بھی پڑھیں:
      ریسٹورنٹ میں اب نہیں دینا ہوگا جبراً سروس چارج، CCPAنے جاری کی گائیڈ لائنس

      انٹیگرل کوچ فیکٹری (ICF) چینائی نے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اپرنٹس کی مختلف آسامیوں کے لیے امیدواروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ pb.icf.gov.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Part-time PhD courses: کام کرنےوالے پیشہ ورافرادکیلئےپارٹ ٹائم پی ایچ ڈی کورسز، جانیےتفصیل

      اتر پردیش سب آرڈینٹ سروس سلیکشن کمیشن کی نوکریاں:

      اتر پردیش سب آرڈینٹ سروس سلیکشن کمیشن (UPSSSC PET 2022) نوٹیفکیشن: اتر پردیش سب آرڈینٹ سروس سلیکشن کمیشن لکھنؤ نے منگل کو یو پی پریلیمنری ایلیجیبل ٹیسٹ (PET) 2022 کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے UPSSSC PET 2022 درخواست فارم کو پُر کر سکتے ہیں۔ upsssc.gov.in درخواست دہندگان 27 جولائی 2022 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: