یوپی ایس سی سول سروس مین امتحان کے رزلٹ پر بڑا اپ ڈیٹ، جانیے کب، کہاں اور کیسے کرنا ہے چیک؟
یوپی ایس سی سول سروس مین امتحان کے رزلٹ پر بڑا اپ ڈیٹ، جانیے کب، کہاں اور کیسے کرنا ہے چیک؟
یو پی ایس سی کی جانب سے 2022 تحریری امتحان 16,17,18,24 اور 25 ستمبر 2022 کو منعقد کیا گیا تھا۔ یو پی ایس سی کمیشن امیدواروں کی فہرست ان کے رول نمبر کے ساتھ جاری کرے گا۔
یو پی ایس سی کی جانب سے سول سروس امتحان -مین (سی ایس ای مینس) کے نتائج جلد ہی اعلان کیا جانا ہے۔ معلومات کے مطابق، رزلٹ دسمبر 2022 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کیے جاسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، یو پی ایس سی سول سروس مین 2022 کے نتائج سات دسمبر، 2022 تک جاری کرنے کے امکانات ہیں۔ ایک مرتبہ جاری ہونے کے بعد، یو پی ایس سی سول سروس مین امتحان کے نتائج یو پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.in کے ذریعے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
یو پی ایس سی کی جانب سے 2022 تحریری امتحان 16,17,18,24 اور 25 ستمبر 2022 کو منعقد کیا گیا تھا۔ یو پی ایس سی کمیشن امیدواروں کی فہرست ان کے رول نمبر کے ساتھ جاری کرے گا۔ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، سول سروس (مین) امتحان-2022 کے تحریری حصہ کے نتائج کا اعلان ہونے کے فوری بعد، تفصیلی درخواست فارم- 2 (DAF-II) کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا۔ یو پی ایس سی اگلے سال کے اوائل سے سی ایس ای مینس- 2022 میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے لیے پرسنالٹی ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:
مرحلہ 1: سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ - upsc.gov.in پر جائیں۔ مرحلہ 2: ہوم پیج پر وہاٹس نیو سیکشن پر جائیں۔ مرحلہ 3: 'نتیجہ: سول سروسز (مین) امتحان، 2022' لنک پر کلک کریں۔ مرحلہ 4: اب ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ مرحلہ 5: آپ کا UPSC سول سروسز مینز نتیجہ 2022 اب اسکرین پر ظاہر ہوگا۔ مرحلہ 6: نتیجہ ڈاؤن لوڈ کریں اور مستقبل کے استعمال کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔