UPSC Civil Service final result 2021: یو پی ایس سی سول سروسیز 2021 کا فائنل ریزلٹ جاری، شرتی شرما نے کیا ٹاپ
UPSC Civil Service final result 2021: یو پی ایس سی سول سروسیز 2021 کا فائنل ریزلٹ جاری، شرتی شرما نے کیا ٹاپ
UPSC Civil Service final result 2021: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز ایگزام 2021 کا فائنل ریزلٹ جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں
UPSC Civil Service final result 2021: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز ایگزام 2021 کا فائنل ریزلٹ جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر ریزلٹ چیک کرسکتے ہیں ۔ جاری نتائج کے مطابق شرتی شرما نے امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹاپ تھری میں تینوں لڑکیاں ہیں ۔
بتادیں کہ شرتی نے سینٹ اسٹیفن کالج اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پڑھائی کی ہے ۔ وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کی ہے ۔
غور طلب ہے کہ یو پی ایس ایس سول سروس پریملینری امتحان 10 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا گیا تھا ، جس کا ریزلٹ 29 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ وہیں مین ایگزام سات جنوری سے 16 جنوری تک ہوا تھا، جس کا ریزلٹ 17 مارچ 2022 کو جاری کیا گیا تھا ۔
اس کے بعد انٹرویو پانچ اپریل سے 26 مئی تک چلے تھے ۔ اب امتحان کا فائنل ریزلٹ جاری کیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔