உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UPSC CSE Prelims 2022 Result:یوپی ایس سی سول سروس ابتدائی امتحان کے نتائج جاری، ایسے دیکھیں کوالیفائنگ لسٹ

    یوپی ایس سی سول سروس ابتدائی امتحان کے نتائج جاری، ایسے دیکھیں کوالیفائنگ لسٹ

    یوپی ایس سی سول سروس ابتدائی امتحان کے نتائج جاری، ایسے دیکھیں کوالیفائنگ لسٹ

    UPSC CSE Prelims 2022 Result: یونین پبلک سروس کمیشن کی سول سروس ابتدائی امتحان کو پاس کرچکے تقریباً 13 ہزار امیدوار اب یو پی ایس سی سی ایس ای مینس ایگزام میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ کمیشن کی جانب سے سول سروس مین امتحان 2022 کے لئے جلد ہی طریقہ کار شروع کیا جائے گا۔

    • Share this:
      UPSC CSE Prelims 2022 Result:یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروسز کے ابتدائی امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان بدھ 22 جون کو UPSC کی سرکاری ویب سائٹ upsc.gov.in پر کر دیا ہے۔ اس سال کمیشن نے ابتدائی امتحان 5 جون کو لیا تھا۔

      یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدہ سول سروسز کے ابتدائی امتحان میں اس سال تقریباً 13,000 امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔ امتحان میں شامل امیدوار upsc.gov.in پر جا کر اپنا نتیجہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہاں اس خبر میں وہ رزلٹ چیک کرنے کا آسان طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔

      UPSC CSE Prelims Result 2022: ایسے چیک کریں رزلٹ

      • مرحلہ1: امیدوار سب سے پہلے یو پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.inپر جائیں۔

      • مرحلہ2: اس کے بعد ہوم پیج پر رزلٹ-سول سروس (ابتدائی) امتحان،2022 کے پاپ اپ لنک پر کلک کریں۔

      • مرحلہ3: اب یو پی ایس سی سی ایس ای پری لمس رزلٹ 2022 کی پی ڈی ایف فائل کھل جائے گی۔

      • مرحلہ4: اس میں کامیاب امیدواروں کو رول نمبر دئیے گئے ہیں۔

      • مرحلہ5: آپ Ctrl+fبٹن کی مدد سے اپنے نام اور رول نمبر دیکھ سکتے ہیں۔


      پری لمس میں کوالیفائی کرچکے امیدوار مینس میں لیں گے حصہ
      یونین پبلک سروس کمیشن کی سول سروس ابتدائی امتحان کو پاس کرچکے تقریباً 13 ہزار امیدوار اب یو پی ایس سی سی ایس ای مینس ایگزام میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ کمیشن کی جانب سے سول سروس مین امتحان 2022 کے لئے جلد ہی طریقہ کار شروع کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      EPF Transfer:گھربیٹھے آن لائن ٹرانسفرکریں اپنا پی ایف اکاؤنٹ،جانیے مرحلہ وارآسان طریقہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Agnipath Scheme: مرکز اور ریاستی سرکاروں کے 'اگنی ویروں' کیلئے اہم اعلانات

      انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) کے لیے افسران کا انتخاب کرنے کے لیے کمیشن کے ذریعہ سول سروسز کا امتحان سالانہ تین مرحلوں میں لیا جاتا ہے - ابتدائی، مین اور انٹرویو،۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس سال تقریباً 11.52 لاکھ لوگوں نے امتحان کے لیے درخواست دی ہے اور 13,090 امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: