مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جونیئر انجینئر، پبلک پراسیکیوٹر اور کئی دیگر آسامیوں کے لیے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے لیے اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ upsconline.nic.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی ان بھرتیوں کے لیے درخواستوں کا عمل آج 8 اپریل 2023 سے شروع ہورہا ہے۔ امیدوار 27 اپریل 2023 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ بھرتی مہم تنظیم میں مجموعی 146 جائیدادوں کو بھرنے کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔ یو پی ایس سی اسامیوں کی مزید تفصیل
جونیئر انجینئر (الیکٹریکل): 20
جونیئر انجینئر (سول): 58
پبلک پراسیکیوٹر: 48
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریگولیشن اینڈ انفارمیشن): 16
ریسرچ آفیسر (یوگا): 1
ریسرچ آفیسر (نیچروپیتھی): 1
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فارنزک آڈٹ): 1
اسسٹنٹ آرکیٹیکٹ: 1
درخواست کی فیس
امیدواروں کو یونین پبلک سروس کمیشن کی اس بھرتی کے لیے 25 روپے کی درخواست فیس ادا کرنی ہوگی۔ کسی بھی کمیونٹی کے ایس سی /ایس ٹی /پی ڈبلیو بی ڈی/خواتین امیدواروں کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
ایسے دے پائیں گے درخواست
سب سے پہلے UPSC کی ویب سائٹ upsconline.nic.in پر جائیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13 اپریل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 71,000 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں سے متعلق تقرری خطوط سوپیں گے۔ ان میں صرف محکمہ ریلوے میں 50 ہزار آسامیاں خالی کی جائیں گی۔ اس سال کے آخر تک 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کر چکی حکومت اب تک 1.46 لاکھ نوجوانوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کر چکی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔