உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UPSC Mains Result: یو پی ایس سی نے جاری کیا سول سروسز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ

    UPSC Mains Result: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسیز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ جاری کردیا ہے ۔ اب یہ آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

    UPSC Mains Result: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسیز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ جاری کردیا ہے ۔ اب یہ آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

    UPSC Mains Result: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسیز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ جاری کردیا ہے ۔ اب یہ آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

    • Share this:
      UPSC Mains Result: یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسیز مین ایگزامنیشن 2021 کا ریزلٹ جاری کردیا ہے ۔ اب یہ آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ جن امیدواروں نے مین ایگزام میں شرکت کی تھی ، وہ اپنا نتیجہ کمیشن کی آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جاکر چیک کرسکتے ہیں ۔ نتائج میں کامیاب امیدواروں کو اب انٹرویو کیلئے مدعو کیا جائے گا ۔

      یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسیز مین ایگزامنیشن 2021 کا انعقاد سات جنوری سے 16 جنوری 2022 تک کیا تھا ۔ امتحان ملک بھر کے مقررہ مراکز پر سبھی کورونا گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے منعقد کئے گئے تھے ۔ وہیں سول سروسیز پریلمینیری ایگزام کا انعقاد 10 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Jobs: دہلی یونیورسٹی سےلےکر Indian Army تک اس ہفتے یہاں دستیاب ہیں نوکریاں، جانیے تفصیلات


      یو پی ایس سی مین ایگزام میں جن امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، ان سبھی کو کمیشن کی جانب سے انٹرویو کے عمل کیلئے بلایا جائے گا ۔ کمیشن نے اس کیلئے ڈی ایف فارم بھی جاری کردیا ہے ۔ کامیاب امیدوار آفیشیل ویب سائٹ کے ذریعہ اس کو جلد سے جلد بھر لیں ۔

      کیسے چیک کریں اپنا زیزلٹ

      سب سے پہلے امیدوار آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جائیں ۔

      اب ہوم پیج پر دکھائی دے رہے مین ایگزام کے نتائج سے متعلق لنک پر کلک کریں۔

      اب ریزلٹ آپ کے سامنے کی اسکرین پر ایک پی ڈی ایف کی شکل میں کھل جائے گا ۔

      اب ctrl + F کی مدد سے اپنا رول نمبر تلاش کریں ۔

      اس کو چیک کرکے ڈاون لوڈ کرلیں اور آگے کی ضرورت کیلئے اس کا پرنٹ بھی نکلوا لیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بہار بورڈ کی تینوں اسٹریم کے نتائج جاری، کل 80فیصد طلباکامیاب، جانیں کون پاس اور کون فیل؟



      بتادیں کہ یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول سروسیز بھرتی کیلئے انٹرویو پروسیس کا انعقاد پانچ اپریل 2022 سے کیا جائے گا ۔ انٹرویو یو پی ایس سی کے دفتر Dholpur House, Shahjahan Road, New Delhi-110069 میں ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: