ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ممبئی یونیورسٹی کالینا میں تعمیر ہوگا اردو گھر، حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور کے کابینی وزیر نواب ملک کا دورہ

ممبئی میں اردو بھاشا بھون کی تعمیر کیلئے حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور اور اوقاف کے کابینی وزیر نواب ملک نے ممبئی یونیورسٹی کے کالینا کیمپس کا دورہ کیا اور اردو بھاش بھون کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا ۔

  • Share this:
ممبئی یونیورسٹی کالینا میں  تعمیر ہوگا اردو گھر، حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور کے کابینی وزیر نواب ملک کا دورہ
ممبئی میں اردو بھاشا بھون کی تعمیر کیلئے حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور اور اوقاف کے کابینی وزیر نواب ملک نے ممبئی یونیورسٹی کے کالینا کیمپس کا دورہ کیا اور اردو بھاش بھون کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا ۔

ممبئی میں اردو  بھاشا بھون کی تعمیر کیلئے حکومت مہاراشٹر میں اقلیتی امور اور اوقاف کے کابینی وزیر نواب ملک نے ممبئی یونیورسٹی کے کالینا کیمپس کا دورہ کیا اور اردو بھاشا بھون کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ نواب ملک نے نمائندے کو بتایا کہ ریاستی اقلیتی امور کی وزارت کے فنڈ سے اردو گھر کی تعمیر اور اقلیتی گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے متعلق تبادلہ خیال اور میٹنگ کا اہتمام عمل میں آیا ہے۔ ممبئی یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران اور اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقد ہونے والی میٹنگ میں اردو بھاشا بھون اور گرلز ہاسٹل کے متعلق خدوخال پر بات چیت ہوئی ۔ ریاستی اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی سربراہی میں گرلز ہاسٹل اور اردو بھاشا بھون کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ بھی کیا گیا ۔


ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے نمائندے کو بتایا کہ ممبئی شہرمیں اردو گھر کی تعمیر کا مطالبہ گذشتہ 20 سالوں سے ہورہا تھا۔ کانگریس این سی کی پیشتر اتحادی حکومت نے ممبئی یونیورسٹی کے کالینہ کیمپس میں اردو بھاشا بھون تعمیر پر رضامندی کا،اظہار بھی کردیا گیا تھا۔ اب کانگریس این سی پی شیو سینا کی مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار نے اردو بھون کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی تناظر میں آج ممبئی یونیورسٹی کے کالینا کیمپس میں اردو گھر کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا گیا اور ممبئی یونیورسٹی کے افسرن اوریاستی ہائر اینڈ ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کےاعلیٰ افسران کے ہمراہ میٹنگ کی گئی۔ نواب ملک نے کہاکہ دوسال کے اندر اردو گھر کی تعمیر کو مکمل کرنے کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اردو گھر کی تعمیر کیلئے تمام اخراجات ریاستی اقلیتی امور کی وزارت برداشت کرے گی۔




نواب ملک نے کہا کہ کالینہ کیمپس میں اردو گھر کی تعمیر کے ساتھ اقلیتی طالبات کیلئے 500 بیڈ کے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے بھی یونیوسٹی کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اورممبئی یونیورسٹی کے کالینہ کیمپس میں تعمیرات کیلئے جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔ نواب ملک نےکہاکہ ریاست مہاراشٹر کے ہر اضلاع کی طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ممبئی آتی ہیں اور انہیں رہنے کے متعلق کافی پریشانیوں کا سامنا پڑتا ہے ۔ اس معاملے کو نگاہ میں رکھتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی کی کانگریس این سی پی شیو سینا حکومت نے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ۔گرلز ہاسٹل میں اقلیتی طالبات کیلئے 70 فیصد تحفظات فراہم کیا جائیگا ۔ نواب ملک نے کہاکہ اقلیتی طالبات کے ہاسٹل کی تعمیر کے اخراجات اقلیتی امور کی وزارت برداشت کرے گی ۔ یونیورسٹی آف ممبئی کا کام کالینا کیمپس زمین فراہم کرنا ہوگا۔

نواب ملک نے کہا وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے نے بھی ممبئی یونیورسٹی کیمپس میں اردو بھاشا بھون اور مائناریٹی گرلزہاسٹل کی تعمیر کے متعلق رضا مندی کا اظہار بھی کردی ہے ۔ نواب ملک نے کہا دونوں پروجیکٹ کے متعلق حکومت مہاراشٹر کے سیکرٹریٹ میں وزیر برائے اعلی و تکنیکی تعلیم اودئے سامنت کے ساتھ دومرتبہ میٹنگ ہوچکی ہے۔ نواب ملک نے کہاکہ اقلیتی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا مہا وکاس اگھاڑی کے کامن منیمم پروگرام کا حصہ ہے ۔
نواب ملک کے مزید کہاکہ اردو بھاشا بھون ممبئی یونیورسٹی کے ماتحت ہوگا ۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی میں ریاستی بجٹ اجلاس جاری ہے اور آٹھ مارچ کو بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے ایسے میں اقلیتی فلاح کیلئے دوبڑے پروجیکٹ کیلئے نواب ملک نے کوشیشیں تیز کردی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 06, 2021 08:03 PM IST