اترپردیش: نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور ہماری ذمہ داریاں، جانئے کیا کہتے ہیں دانشوران

اترپردیش: نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور ہماری ذمہ داریاں، جانئے کیا کہتے ہیں دانشوران

اترپردیش: نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور ہماری ذمہ داریاں، جانئے کیا کہتے ہیں دانشوران

اگر ابتدائی درجات سے ہی بچوں کو جدید تعلیم اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں کی جائیں تو ایک خوبصورت مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
امروہہ : اگر بچوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں ، ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے تو ملک کے مستقبل کے ساتھ ساتھ نئی نسل کا مستقبل بھی روشن و مستحکم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امروہہ کے عابدی پلے وے اسکول میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔ عابدی پلے وے اسکول اس حوالے سے بھی دوسرے اداروں اور اسکولوں سے مختلف ہے کہ یہاں تعلیم کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کے ساتھ ہی ان دیگر عوامل پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جو بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لاکر ان کی شخصیت کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

اسکول کی سالانہ تقریبات کے تحت منعقد ہونے والے کوئز ، سوال و جواب پر مبنی ، پروگرام میں کم عمر بچوں نے جس انداز سے حصہ لے کر چونکانے والے جوابات دئے اس سے نہ صرف اسکول کے تعلیمی ماحول کے تعلق سے مثبت رائے قائم ہوتی ہے بلکہ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ نئی نسل کے بچے نہایت ذہین سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ظاہری عمر سے آگے کا سفر کررہے ہیں ۔

اس موقع پر معروف ماہر تعلیم نرگس نقوی نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس اسکول کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی دی جارہی ہے اور ان کے اندر۔ چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے موقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ڈی آئی جی جمال طٰحہ نے بھی اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے تعلیم کے تبدیل ہوتے تقاضے اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معنی خیز گفتگو کی  ساتھ ہی جمال عابدی ، غلام سجاد اور دیگر اہم مقررین و شرکاء نے بھی عابدی پلے وے اسکول کے تعلق سے اہم اور روشن گفتگو کی ۔

علی عابدی کہتے ہیں کہ یہ عہد مسابقتی عہد یعنی کمپٹیشن کا دور ہے اگر ابتدائی مراحل سے ہی بچوں میں مسابقتی جذبے نہیں پیدا کیے جائیں گے تو مستقبل میں دشواریاں پیدا ہوجائیں گی لہٰذا ہم ابتدا سے ہی یہ کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کو اس انداز سے تیار کیا جائے کہ وہ زندگی کے کسی بھی میدان میں مقابلے کے لئے تیار رہیں ، احساسِ کمتری کا شکار نہ ہوں اور مسلسل آگے بڑھتے رہنے کی جستجو و جد وجہد کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ یو جی 2023 کا رجسٹریشن آج سے شروع ہونے کا امکان، یہ ہے اپلائی کرنے کا طریقہ کار


یہ بھی پڑھئے: پرائمری اسکولوں میں گجراتی زبان کو لازمی کرنے کا بل گجرات ہاؤس میں منظور، طلبہ خوش یا؟


علی عابدی یہ بھی کہتے ہیں کہ بچے کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ اور مستقبل ہوا کرتے ہیں اگر ہم نے نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ و مستحکم کرلیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اپنے ملک کو استحکام عطا کردیا ۔ ایڈوکیٹ ناصر عزیز اور شاہنواز عابدی نے بھی اس موقع پر اپنی قیمتی آراء پیش کیں ۔ کوئز میں حصہ لےنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اسکول کے ذمہ داران نے یہ عہد بھی کیا کہ وہ امروہہ اور قرب و جوار کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شب روز کوششیں کرتے رہیں گے کیونکہ ہر گھر میں تعلیمی چراغ روشن کرکے ہی اس ملک کو بچایا اور مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: