உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lucknow News: تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی نہایت اہم 

    Lucknow News: تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی نہایت اہم 

    Lucknow News: تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی نہایت اہم 

    Lucknow News: انٹیگرل یونیورسٹی کے وسیع ایڈیٹوریم میں منعقدہ طلبہ و طالبات کی اعزازی تقریب میں بچوں کو اعزاز و انعام سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow | Lucknow
    • Share this:
    لکھنئو: اگر بچوں کی تعلیم و تربیت صحیح خطوط پر ہوں، انہیں صحیح رہنما اور ہادی مل جائیں تو منزلیں ان کا مقدر بن جاتی ہیں ، ہمارے سامنے دنیا کے کئی ایسے عظیم لوگوں کی مثالیں ہیں، جنہوں نے تمام تر پریشانیوں اور مسائل کے باوجود تعلیم حاصل کرکے غیر معمولی و تاریخی کارنامے انجام دئے ۔ ان خیالات کا اظہار انٹگرل یونیورسٹی کے بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر نے طلبہ و طالبات کی اعزازی تقریب میں کیا۔ انٹیگرل یونیورسٹی کے وسیع ایڈیٹوریم میں منعقدہ طلبہ و طالبات کی  اعزازی تقریب میں بچوں کو اعزاز و انعام سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: Meerut: نتائج میں خامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں یو پی مدرسہ بورڈ کے سینکڑوں طلبہ


    واضح رہے کہ سی بی ایس سی ( دہلی ) کے دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات میں  انٹیگرل انٹرنیشنل اسکول کے نتائج سو فیصد رہے ہیں ۔ 172 میں سے پچاس سے زیادہ بچوں نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، جن میں سے دس طلبہ و طالبات ایسے بھی ہیں، جنہوں نے نوّے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کر کے انٹیگرل انٹرنیشنل اسکول ( ٹیکنو اکیڈمک ہائر سیکنڈری اسکول ) کی برتری اور امتیازی حیثیت کو برقرار رکھا ہے ۔غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کےمقصد سے منعقد کی گئی تقریب میں بچوں کو اسناد اور میڈلز کے ساتھ  پروفیسر سید وسیم اختر نے انہیں  دیگر حوصلہ افزا انعامات بھی پیش کئے ۔

    اس موقع پر انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل راشد خان نے کہا کہ کہ پروفیسر سید وسیم اختر کی قیادت و رہنمائی میں انٹیگرل انٹرنیشنل اسکول نئے افق چھو رہا ہے ، ہم ان کے ذریعے چلائے جارہے تعلیمی مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، ستانوے آشاریہ چھ  فیصد سے غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والی ثنا سراج  اور دیگر طلبہ و طالبات نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ اور سربراہوں نے ہمیں تعلیم کا جو ماحول فراہم کیا ہے، اسی کی وجہ سے آج یہ غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: Monkeypox Virus: کورونا کی طرح منکی پاکس میں بھی ہوتا ہے میوٹیشن، آسکتے ہیں نئے ویریئنٹ؟


    ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ماضی میں ایک جھوپڑی اور پیڑ کے سائے میں شروع ہوا اسکول آج اپنے عہد کی ممتاز شناخت بنتا جارہا ہے ۔ بانی و چانسلر  پروفیسر سید وسیم اختر کا ماننا ہے کہ بچے ہی معاشرے اور ملک کا مستقبل ہی، لہٰذا ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ بہتر تعلیم کی فراہمی اور معیار قائم کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

    اس موقع پر پروچانسلر سید ندیم اختر ، وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت ، پرووائس چانسلر سید عقیل احمد اور رجسٹرار پروفیسر حارث صدیقی سمیت کئی دیگر معززین بھی انعامی و اعزازی تقریب میں شریک ہوئے ۔ پروگرام کے آخر میں اسکول کے پرنسپل راشد خاں نے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کےلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: