اترپردیش: لکھنو میں واقع انٹیگرل یونیورسٹی کو نیک کی جانب سے ملا اے پلس گریڈ
اترپردیش: لکھنو میں واقع انٹیگرل یونیورسٹی کو نیک کی جانب سے ملا اے پلس گریڈ
Uttar Pradesh News: انٹیگرل یونیورسٹی کا شمار تعلیمی معیار و وقار کے حوالے سے صرف اتر پردیش کی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے ۔ اس یونیورسٹی کو اس بلندی تک پہنچانے میں بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔
لکھنو: یہ ایک ناقابل فراموش حقیت ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران انٹیگرل یونیورسٹی کے تعلیمی معیار و وقار میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ تعلیم اور دیگر تعلیمی مشاغل و عوامل کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے اہم اداروں میں انٹیگرل یونیورسٹی بھی اپنی ممتاز شناخت رکھتی ہے ۔ یہ امر باعث غور ہے کہ نیک کی سات رکنی ٹیم نوابوں کے شہر لکھنئو میں انٹیگرل یونیورسٹی کی تشخیص و معائنے کے لئے لکھنئو پہنچی تھی، جہاں سات رکنی اس ٹیم نے پیر سے بدھ تک تحقیق تشخیص کی یونیورسٹی کے معیار و وقار بنیادی اسٹرکچر اور دیگر ضروری امور پر غور و خوص کے بعد نیک کی ٹیم کی جانب سے انٹیگرل یونیورسٹی کو اے پلس گریڈ دیا گیا ۔ آٹھ مئی کو انٹیگرل یونیورسٹی پہنچی اس ٹیم میں پروفیسر سرمن سنگھ، پروفیسر یدھ ویر سنگھ، پروفیسر پرکاش کمار ہوتا،پروفیسر انوپم چٹرجی، پروفیسر اکّا مہا دیوی پی، پروفیسر انِل کمار پونیا اور پروفیسر ویشالی موہتے کے نام شامل تھے ۔ اس ٹیم کی قیادت پروفیسر سرمن سنگھ کر رہے تھے ۔
یونیورسٹی کا بنیادی ڈھانچہ، مختلف شعبوں کا نصاب ، تعلیم و تحقیق کے لئے اعلیٰ پیمانے کے بند وبست ، طلبا طالبات کے تعاون و ترقی کے پیش نظر بنیادی تعلیمی وسائل کی فراہمی، جدید تعلیمی تقاضوں کو پورے کرنے والے اپریٹس، آلات اور ساز و سامان ، بہترین طرزِ تعلیم، تعلیم کی فراہمی میں جدت و اخترائیت ، قابل اساتذہ اور ماہرین ُکی تقرری اور تعین کے اصول و ضوابط و انتظامی امور ، محمکمہ جاتی نظم و ضبط ، اخلاقیات و تعلیمی ماحول و تحفظ ، طلبا و طالبات ، ان کے والدین ، اور اساتذہ سے بات چیت کرنے سمیت ایسے بہت سے گوشے اور نکات ہیں جن کے بنیادی جائزے کے بعد انٹیگرل یونیورسٹی کو خصوصی ٹیم کی جانب سے اے پلس گریڈ دیا گیا ہے ۔ جو لوگ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں یقین رکھتے ہوئے نئی نسل کو تعلیمی اعتبار سے بلندیوں پر دیکھنا چاہتے وہ جانتے ہیں اور بارہا اعتراف بھی کرتے رہے ہیں کہ تعلیم و تربیت کی فراہمی میں پوری ریاست میں انٹیگرل یونیورسٹی کا ثانی نہیں ہے ۔
یونیورسٹی کے بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے ابتدا سے ابتک تعلیمی معیار و وقار سے سمجھوتہ نہیں کیا ہے ساتھ ہی تعلیم کے ساتھ طلبا وطالبات کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی ہے، جس سے آنے والی نسل تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین شہری بھی بن سکے اور ملک کی ترقی و کامرانی میں اہم کردار ادا کر سکے ۔۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔