ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

پچیس ہزار سے زیادہ کی تعداد میں بی ایڈ داخلہ امتحان کے لئے پہنچے طلبہ و طالبات

یوپی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن لگتا ہے کہ یو پی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کا اب کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے ۔ خود ریاستی حکومت ہی لاک ڈاؤن کے بنائے ہوئے اپنے اصولوں کی خلاف پر آمادہ دکھائی دے رہی ہے۔ ر

  • Share this:
پچیس ہزار سے زیادہ کی تعداد میں بی ایڈ داخلہ امتحان کے لئے پہنچے طلبہ و طالبات
یوپی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن جاری ہے۔

یوپی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن لگتا ہے کہ یو پی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کا اب کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے ۔ خود ریاستی حکومت ہی لاک ڈاؤن کے بنائے ہوئے اپنے اصولوں کی خلاف پر آمادہ دکھائی دے رہی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ کورونامریضوں کی تعداد بھی روزانہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرریاستی حکومت نے ہرسنیچر اور اتوا ر کو لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کورونا وائرس خطرات اور لاک ڈاؤن کے درمیان ہی حکومت نے آج پوری ریاست میں کمبائنڈ بی ایڈ داخلہ امتحان سن۲۰۲۰۔۲۲ منعقد کرایا ہے۔


بی ایڈ میں داخلہ لینے والے امیدواروں کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف الہ آباد میں ۲۵۳۶۶؍ طلبہ طالبات نے بی ایڈ میں داخلہ لینے کے لئے تحریری امتحان دیا ہے۔ داخلہ امتحان کے لئے شہر کے ۷۴ ؍کالجوں کو امتحان مرکز بنایا گیا ہے۔ بی ایڈ میں داخلہ کے لئے امتحان دو پالیوں میں منعقد کرائے گئے۔ پہلی پالی صبح نو بجے سے بارہ بجے تک اور دوسری پالی دو پہر دو بجےسے پانچ بجے تک کی مقرر کی گئی ۔ بی ایڈ میں داخلہ کے لئے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات امتحان مرا کزپر جمع ہوئے۔ اگرچے ریاستی حکومت نے بخار سے متاثرہ طلبہ و طالبات کے لئے علیحدہ کمروں کا انتظام کیا تھا۔ تاہم امتحان مراکز پرجمع ہونے والی بھاری بھیڑ میں سماجی فاصلوں کی دھجیاں اڑتی ہوئی دکھائی دیں۔


لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پھیلتے خطرات کے دوران بی ایڈ داخلہ امتحان کرائے جانے پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے۔ الہ آباد کے ایس ڈی ایم (سٹی) اشوک کنوجیا کا کہنا ہے کہ بی ایڈ داخلہ امتحان کے دوران ہرطرح کے احتیاطی قدم اٹھائے گئے تھے اشوک کنوجیا کا کہنا ہے کہ ہرامتحان مرکز پر سینی ٹائزر ، تھرمل جانچ اور سماجی فاصلے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اشوک کنوجیا کا کہنا ہے کہ اتوار کے دن لاک ڈاؤن میں اس لئے چھوٹ دی گئی تھی کہ داخلے کے لئے امتحان دینے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کی آمد ورفت میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 09, 2020 04:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading