Board Exams results: اتراکھنڈ بورڈ کے دسویں و بارہویں کے نتائج، یہاں جانیےتفصیلات
طلباء کو کلاس 10 اور 12 کے امتحانات میں کامیابی کے لیے کم از کم 35 فیصد نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے سال کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے امتحان کو منسوخ کرنا پڑا تھا
پچھلے سال کل 1.22 لاکھ طلبا نے اتراکھنڈ کلاس 10 کے بورڈز کے لیے رجسٹر کیا تھا اور 1.48 لاکھ سے زیادہ طلباء نے 12ویں جماعت کے امتحانات کے لیے اندراج کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب UBSE نے غیر امتحانی اسیسمنٹ فارمولے کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا۔
اتراکھنڈ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (Uttarakhand Board of School Education) 6 جون 2022 بروز پیر 10ویں اور 12ویں کے بورڈ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ طلبا سرکاری ویب سائٹس uaresults.nic.in اور ubse.uk.gov.in پر جا کر اتراکھنڈ بورڈ کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
بورڈ نے 28 مارچ سے 19 اپریل 2022 تک یوکے بورڈ نے دسویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد کیا تھا۔
اتراکھنڈ بورڈ کا نتیجہ 2022 کیسے چیک کریں
مرحلہ 1: سرکاری ویب سائٹس دیکھیں uaresults.nic.in یا ubse.uk.gov.in۔
مرحلہ 2: پھر اتراکھنڈ کلاس 10 اور 12 بورڈ کے نتائج کے لنک پر کلک کریں جو مرکزی صفحہ پر دیئے گئے ہیں۔
مرحلہ 3: اب مطلوبہ تفصیلات درج کریں جیسے کہ اپنا UBSE رول نمبر۔ پھر جمع کرائیں بٹن پر کلک کریں۔
مرحلہ 4: خود بخود، 2022 کے لیے اتراکھنڈ بورڈ کے نتائج اسکرین پر ظاہر ہوں گے۔ مستقبل کے استعمال کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں۔
ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج 2022
1. اپنا UK12 (کلاس 12 کے لیے) یا UK10 اور اپنا UBSE رول نمبر ٹائپ کریں۔
پچھلے سال کل 1.22 لاکھ طلبا نے اتراکھنڈ کلاس 10 کے بورڈز کے لیے رجسٹر کیا تھا اور 1.48 لاکھ سے زیادہ طلباء نے 12ویں جماعت کے امتحانات کے لیے اندراج کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب UBSE نے غیر امتحانی اسیسمنٹ فارمولے کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔