ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سرکاری نوکری: ٹیچر کی نوکری پانے کا سنہرا موقع، 8393 عہدوں پر بھرتیاں، ایسے دیں درخواست

اگر آپ ٹیچر کی نوکری چاہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ سنہرا موقع ہے۔ پنجاب میں 8393 ٹیچر کے عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس کے لئے آج سے آن لائن ایپلیکیشن سے کر سکتے ہیں

  • Share this:
سرکاری نوکری: ٹیچر کی نوکری پانے کا سنہرا موقع، 8393 عہدوں پر بھرتیاں، ایسے دیں درخواست
اگر آپ ٹیچر کی نوکری چاہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ سنہرا موقع ہے

اگر آپ ٹیچر کی نوکری چاہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ سنہرا موقع ہے۔ پنجاب میں 8393 ٹیچر کے عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس کے لئے آج سے آن لائن ایپلیکیشن سے کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کی 21 دسمبر تک ہی آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے ایک دسمبر سے آن لائن ایپلیکیشن لنک  ایکٹو ہو گیا ہے۔

تحریری امتحان کی بنیاد پر ہو گا انتخاب

8393  ٹیچر کے عہدوں پر تقرری میرٹ و تحریری امتحان کی بنیاد پر ہوں گی۔ اگر آپ خواہش مند ہیں تو طے وقت کے اندر درخواست دیں۔ آن لائن درخواست کرنے کے لئے (Unreserved category) کے امیدواروں کو 1000 روپئے فیس دینی ہوگی جبکہ محفوظ کٹیگیری (Reserved category) کے امیدواروں کے لئے 500  روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ دیگر سبھی جانکاریوں کے لئے امیدواروں (Candidates) کو آفیشیل نوٹیفکیشن ضرور دیکھ لینا چاہئے۔

اہلیت

پنجاب میں ٹیچر کے عہدوں پر درخواست کرنے کے لئے امیدواروں (Candidates) کو 45 فیصدی نمبرات کے ساتھ بارہویں پاس ہونا چاہئے۔ ساتھ ہی نرسری ٹیچر ایجوکیشن پروگرام یااس کے مساوی ہونے میں ایک سال کا ڈپلوما بھی ہونا ضروری ہے اور امیدوار کا پنجابی زبان کے ساتھ دسویں پاس ہونا ضروری ہے۔ جنرل کٹیگیری کے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 18 سے 37 سال مقرر کی گئی ہے وہیں (Reserved category) کے امیدواروں کو قواعد کے مطابق نرمی ملے گی۔

نوٹیفکیشن کیلئے یہاں کلک کریں
Published by: sana Naeem
First published: Dec 03, 2020 06:26 PM IST