ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

لا ک ڈاؤن میں نوجوانوں کو آن لائن انٹرن شپ کی سہولت،ورچیول ریلائنس سمر پروگرام لانچ

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کے لئے ’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ لانچ کیا ہے۔

  • Share this:
لا ک ڈاؤن میں نوجوانوں کو آن لائن انٹرن شپ کی سہولت،ورچیول ریلائنس سمر پروگرام لانچ
’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ ریلائنس نے خو د اپنے وسائل سے تیار کیا ہے

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کے لئے ’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ لانچ کیا ہے۔کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ لاک ڈاون میں جب تمام لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور دنیا کی نامی کمپنیاں چھٹنی کررہی ہیں۔ ایسے وقت میں ریلائنس نے نوجوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے ’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ لانچ کیا ہے۔ اس پروگرام میں 84نوجوان اور طلبا حصہ لے رہے ہیں۔


پروگرام کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ انٹرن کو ایک بڑے کارپوریٹ ہاوس میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو۔کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ان انٹرنس کی تربیت کے تعلق سے شبہ پیدا ہوگیا تھا۔ دفتر بند کئے جارہے تھے۔ کچھ بڑی کمپنیوں نے انٹرن شپ بھی منسوخ کردی تھیں۔ ایسے میں ریلائنس نے نوجوانوں کو وقت پر انٹرن شپ کراکر مثال قائم کی ہے۔


ایک مکمل انٹرن شپ پروگرام بنانے کے لئے اس میں پری۔پلیسمنٹ آفر کا بھی بندوبست کیا گیا ہے
ایک مکمل انٹرن شپ پروگرام بنانے کے لئے اس میں پری۔پلیسمنٹ آفر کا بھی بندوبست کیا گیا ہے


ورچوول ریلائنس سمر پروگرام کاحصہ بننے والے ایک نوجوان یش نائک ناورے کا کہنا ہے کہ ہم نے تو امید ہی چھوڑ دی تھی، دوسری کمپنیوں نے ہمارے تمام دوستوں کی انٹرن شپ منسوخ کردی تھی۔ پھر ایک دن ریلائنس کی طرف سے میل ملا جس میں ہمیں ٹریننگ میں آن لائن شامل ہونے کے لئے کہا گیا۔ شروع میں تو ہمیں یقین نہیں ہورہا تھا کہ ایک کمپنی کس طرح ہمیں انٹرن شپ کرائے گی۔ پر ہماری آن لائن ٹریننگ اور گھر پر ہی ڈیوائس سیٹنگ کے بعد اب ہم بالکل تیار ہیں۔

’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ ریلائنس نے خو د اپنے وسائل سے تیار کیا ہے۔ یہ پروگرام ایک مفصل آن۔بورڈن مایول کے ساتھ شروع ہے۔ جس کا مقص نہ صرف کمپی کا حقیقی تجربہ فراہم کرنا ہے بلکہ ملازمت کے لئے بھی انٹرن کو تیار کرنا ہے۔ انٹرنس کو کام سکھانے اور اسے زیادہ دلچسپ بنانے کے لئے’گیمی فائڈلرننگ اورانگیجمنٹ ماڈیو ل‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسے ایک مکمل انٹرن شپ پروگرام بنانے کے لئے اس میں پری۔پلیسمنٹ آفر کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

ریلائنس نے نوجوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے ’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ لانچ کیا ہے
ریلائنس نے نوجوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے ’ورچوول ریلائنس سمر پروگرام‘ لانچ کیا ہے


یادرہے کے پچھلے دنوں ہندوستان کے سرکردہ انٹرنیشنل اسکول دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ( DAIS) نے اپنے طلبہ کیلئے لائیو آن لائن کلاسس کی شروعات کی۔ آن لائن میٹنگ پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے لائیو آن لائن کلاسیں ٹیچروں کے ساتھ چلائی جائیں گی اور تمام طلبہ ویڈیو پر اپنی کلاسیں اٹینڈ کریں گے اور حاضری بھی آن لائن ہی لگائی جارہی ہے۔ یہ اسکول ریلائنس جیو کے ذریعہ مہیا کرائے جارہے بینڈ وڈتھ اور کنیکٹوریٹی کے ساتھ اپنی کلاسیں لگانے کیلئے پلیٹ فارم کے طور مائیکرو سافٹ ٹیموں کا استعمال کررہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک دوسرے کے درمیان اشتراک اور پلاننگ کیلئے ٹیچروں کے ذریعہ استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دھیرو بھائی امبانی اسکول آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کیلئے وہائٹ بورڈ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کرے گا۔
First published: Apr 17, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading