ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مغربی بنگال: بورڈ آف مدر سہ ایجوکیشن کے امتحانات شروع ، ٹاپ 10 طلبا کو ملے گا یہ اعزاز

ملک میں بنگال مدرسہ بورڈ اپنی نوعیت کا پہلا مدرسہ بورڈ ہے جہاں غیر مسلم طلبإ کی بھی ایک بڑی تعداد ہے

  • Share this:
مغربی بنگال: بورڈ آف مدر سہ ایجوکیشن کے امتحانات شروع ، ٹاپ 10 طلبا کو ملے گا یہ اعزاز
مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے امتحانات شروع

مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے تحت ہائی مدرسہ ۔ عالم و فاضل امتحان شروع ہوگئے ہیں۔ امسال پوری ریاست سے مدرسہ بورڈ کے تحت 63 ہزار طلبإ بورڈ کے امتحان میں شریک ہورہے ہیں ۔جن میں غیر مسلم طلبإ کی تعداد 14 فیصد ہے ۔ملک میں بنگال مدرسہ بورڈ اپنی نوعیت کا پہلا مدرسہ بورڈ ہے جہاں غیر مسلم طلبإ کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ریاستی کے دو اضلاع ایسے ہیں جہاں غیر مسلم طلبإ کی تعداد اکثریت میں ہے بورڈ کے صدر طاہر الزماں نے کہا کے مدرسہ میں دی جانیوالی بہتر تعلیم کے باعث ہر طبقے کے طلبإ مدارس کا رخ کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا بیشتر اضلاع مں سرکاری اسکولوں کے مقابلے مدارس نے تعلیمی کارکردگی میں بازی ماری ہے جسکے بعد بیشتر غیر مسلم طلبإ نے مدارس میں داخلہ لیا جہاں وہ دیگر نصاب کے ساتھ عربی بھی پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کے بورڈ کے امتحان میں 14 فیصد غیر مسلم طلبإ بھی امتحان دے رہے ہیں امسال امتحان کےلیےہ مدرسہ بورڈ نے طلبإ کو کئی سہولیات بھی فراہم کی ہے بورڈ امتحان میں فیل ہونے والےطلبإ کو چھ ماہ کے اندر امتحان دینے کی مواقع دینے کا اعلان کیا ہے ۔


کولکاتہ سمیت ریاست بھر کے امتحان مراکز میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہے ۔بورڈ کے امتحان میں شامل ہورہے طلبإ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بہت کچھ کرنے و ترقی ملنے کی امید جتائی مدرسہ بورڈ کا امتحان 27 فروری تک جاری رہے گا امتحان میں ٹاپ ٹین کی فہرست میں جگہ بنانے والے طلبإ سے وزیر اعلی ٰ ممتا بنرجی بھی ملاقات کرتی ہیں

First published: Feb 12, 2020 11:38 PM IST