وپرو نے 300 لوگوں کو نکالا، ایک ساتھ دو جگہ کررہے تھے نوکری، جانیے کیا ہوتی ہے Moonlighting؟

وپرو نے 300 لوگوں کو نکالا، ایک ساتھ دو جگہ کررہے تھے نوکری، جانیے کیا ہوتی ہے Moonlighting؟

وپرو نے 300 لوگوں کو نکالا، ایک ساتھ دو جگہ کررہے تھے نوکری، جانیے کیا ہوتی ہے Moonlighting؟

Moonlighting: وپرو سربراہ شروع سے ہی مون لائٹننگ کے سخت مخالف رہے ہیں اور انہوں نے اس کا موازنہ کمپنی کےساتھ دھوکہ دہی کے طور پر بھی کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Hyderabad | Bangalore [Bangalore]
  • Share this:
    Moonlighting: آئی ٹی کمپنی وپرو لمیٹیڈ نے ایک ساتھ دو جگہ کام کرنے یعنی مون لائٹننگ (Moonlighting) کو لے کر 300 ملازمین کو برخاست کردیا ہے۔ جب کوئی ملازم اپنی مقررہ نوکری کے ساتھ ہی چوری چھپے دوسری جگہ بھی کام کرتا ہے تو اسے تکنیکی طو رپر ’مون لائٹننگ‘ کہا جاتا ہے۔ مون لائٹننگ کے خلاف مورچہ کھولنے والے وپرو کے چیئرمین پریم جی نے کہا ہے کہ کمپنی کے پاس ایسے کسی بھی ملازم کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جو وپرو کے پیرول پر رہتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔

    ریشد پریم جی نے آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے قومی کانفرنس میں کہا، مون لائٹننگ کمپنی کے تئیں وفاداری کی پوری طرح سے خلاف ورزی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج ایسے لوگ ہیں جو وپرو کے ساتھ حریف کمپنی کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔ ہم نے حقیقت میں پچھلے کچھ مہینوں میں ایسے 300 ملازمین کا پتہ لگایا ہے، جو واقعی میں ایسا کررہے ہیں۔

    مون لائٹننگ سے کیوں پریشان ہیں IT کمپنیاں؟
    جب 300 ملازمین کے خلاف کارروائی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے ان معاملات میں ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا گیا ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ ملازمین کے معمول کے اوقات کار کے بعد دیگر کام کرنے کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوگی اور اس کی وجہ سے تنازعات اور ڈیٹا کی خلاف ورزی جیسے حالات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:
    انفوسس کے ملازمین کو انتباہی خط جاری! دوسری جگہ ملازمت کریں گے تو انفوسس کی ملازت ہوگی ختم

    یہ بھی پڑھیں:
    EPFO کی اس اسکیم کے تحت ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ملتا ہے 7لاکھ روپے کا مفت بیمہ،جانیے تفصیل

    کمپنیوں کے ساتھ دھوکہ ہے مون لائٹننگ؟
    وپرو سربراہ شروع سے ہی مون لائٹننگ کے سخت مخالف رہے ہیں اور انہوں نے اس کا موازنہ کمپنی کےساتھ دھوکہ دہی کے طور پر بھی کیا ہے۔ انہوں نے پچھلے مہینے ٹوئٹر پر کہا تھا، آئی ٹی کمپنیوں میں مون لائٹننگ کرنے والے ملازمین کے بارے میں بہت ساری باتیں سامنے آرہی ہیں۔ یہ سیدھے اور واضح طور پر کمپنی کے ساتھ دھوکہ ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: