ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کورونا وائرس قہر کے درمیان دنیا کی اس بڑی کمپنی نے کیا 1.5 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا اعلان ، ساتھ میں ملے گا بونس

والمارٹ ، ریٹیل سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس قہر کے درمیان دنیا کی اس بڑی کمپنی نے کیا 1.5 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا اعلان ، ساتھ میں ملے گا بونس
کورونا وائرس قہر کے درمیان دنیا کی اس بڑی کمپنی نے کیا 1.5 لاکھ لوگوں کونوکری دینے کااعلان

دنیا میں سب سے زیادہ نوکری دینے والی کمپنی والمارٹ نے 1.5 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں آن لائن اور آف لائن سیلس میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے پہلے امیزین نے بھی ایک لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا تھا ۔ والمارٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریگولر ملازمین کو 300 ڈالر ( تقریبا 22 ہزار روپے ) اور غیر ریگولر ملازمین کو 150 ڈالر ( تقریبا 11 ہزار روپے) ملیں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ والمارٹ ، ریٹیل سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہے ۔ والمارٹ کو دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ( ملازمین کی تعداد کے اعتبار سے ) کا اعزاز حاصل ہے ۔ والمارٹ کا قیام دو جولائی 1962 کو امریکہ میں عمل میں آیا تھا ۔


ادھر کورونا وائرس کی وجہ سے جمعرات کو امریکہ میں تاریخی ٹرینڈنگ فلور کو بند کرنا پڑا وہیں امریکی اسٹاک ایکسچینج این وائی ایس سی پر والمارٹ کا شیئر اپنے اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ۔ دراصل کورونا کی وجہ سے کمپنی کی بکری میں کافی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کا اثر اس کے شیئر پر بھی دیکھنے کو ملا ۔


خیال رہے کہ والمارٹ کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ہندوستان میں اگلے پانچ سالوں میں 25 انسٹی ٹیوٹ کھولے گی ، جس میں تقریبا 50 ہزار افراد کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ ان انسٹی ٹیوٹس کو ان مقامات پر بیانا جائے گو جو پروڈکشن کلسٹر کے قریب ہیں ۔ حالانکہ اس امریکی کمپنی نے اس سلسلہ میں کوئی جانکاری نہیں دی کہ وہ اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر کتنی رقم خرچ کرے گی ۔


یہ بھی پڑھیں : ۔ 

بیوی سے جھوٹ بول کر گرل فرینڈ کے ساتھ رومانس کیلئے گیا اٹلی ، لوٹتے ہوئے ہوگیا کورونا وائرس

جب دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے ، اس ملک میں اس سے بھی خطرناک ایک وائرس نے مچا رکھی ہے تباہی

سہاگ رات میں بیوی کا گھونگھٹ اٹھاتے ہی دولہا کا اڑگیا ہوش ، کہا : ہائے اللہ یہ کیا ہوگیا ...
First published: Mar 20, 2020 05:45 PM IST