بالی ووڈ گلوکار کے کے کی آخری رسوم ادا ہوچکی ہیں۔ ان کے بیٹے نکول نے آخری رسومات مکمل کیں اور انہیں مکھ اگنی دی۔ اس دوران ورسووا شمشان گھاٹ میں موجود میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات بہت جذباتی نظر آئیں۔
مرحوم گلوکار کے آخری سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ سنگر کے گھر سے شروع ہونے والے کے کے KK Death کے آخری سفر کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ کے کے آخری سفر کی تمام رسومات ان کے بیٹے نے مکمل کیں۔ اس دوران ان کا بیٹا بہت جذباتی نظر آیا۔ بالی ووڈ گلوکار کے کے کی آخری رسومات ممبئی میں ان کے گھر کے قریب ورسووا شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ ان کے گھر پر آخری جھلک کے بعد اب ان کی جسدخاکی کو وہاں لے جایا جا گیا۔ گلوکار کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے مداح، فیملی ممبرز اور میوزک انڈسٹری کے ستارے کافی جذباتی نظر آئے۔
بالی ووڈ گلوکار کے کے کی آخری رسومات ممبئی میں ان کے گھر کے قریب ورسووا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ اس کے لیے وہاں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کے گھر پر آخری جھلک کے بعد اب ان کی میت کو وہاں لے جایا جا رہا ہے۔ گلوکار کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے مداح، فیملی ممبرز اور میوزک انڈسٹری کے ستارے کافی جذباتی نظر آئے۔
سیکورٹی کے نظام پر بھی اٹھے سوالاتکولکاتہ کے نذرل منچ آڈیٹوریم کے ایک ملازم نے، جو لائیو کانسرٹ کے دوران موجود تھا، اے این آئی کو بتایا کہ کانسرٹ پر بھیڑ تھی اور باؤنسرز نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے فوم اسپرے کیا۔ اُس نے کہا، ’’بڑی بھیڑ تھی۔ لوگ رکاوٹوں اور دروازوں سے کود رہے تھے۔ تاہم آڈیٹوریم کے اندر کچھ نہیں ہوا۔ KK کی طبیعت ناساز تھی۔ انہوں نے بریک لیا اور دوبارہ پرفارم کیا۔" ساتھ ہی بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے بھی آڈیٹوریم کے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔
جیسا کہ کہاوت ہے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہ کہنا ناممکن ہے کہ کب کیا ہو جائے۔ کے کی موت کی خبر نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا۔ کے کے منگل کو ایک کانسرٹ کے لیے کولکاتہ کے وویکانند کالج پہنچے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ تقریب کے دوران کے کے تکلہف میں تھے۔ لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ تکلیف ان کی جان لے لے گی۔ اب سوشل میڈیا پر ان کی درد بھری ویڈیوز دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔