ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاؤن میں نہیں ملا کام تو ٹی وی کے مشہور Crime Patrol شو کی ان دو اداکاراؤں نے کیا یہ گندہ کام، گرفتار

دونوں اداکارائیں TV Actress ٹی وی کے مشہور شو کرائم پیٹرول اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن میں نہیں ملا کام تو ٹی وی کے مشہور  Crime Patrol شو کی ان دو اداکاراؤں نے کیا یہ گندہ کام، گرفتار
دونوں اداکارائیں TV Actress ٹی وی کے مشہور شو کرائم پیٹرول اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔

ممبئی پولیس (Mumbai Police) نے چوری کرنے کے معاملے میں دو ٹی وی سیریل کی اداکاراؤں کو گرفتار (Tv Actress Arrested) کیا ہے۔ دونوں اداکارائیں ٹی وی کے مشہور شو کرائم پیٹرول Crime Patrol اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔ کورونا بحران میں ہوئے لاک ڈاؤن (Lockdown) کے سبب سیریل کی شوٹنگ اور کام بند ہونے کے چلتے یہ دونوں اداکارائیں پیسے کی کمی سے جوجھ رہی تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ دونوں اداکارائیں پیئنگ گیسٹ بن کر آئیں اور لاکر میں رکھے تین لاکھ 28 ہزار روپئے لیکر وہاں سے فرار ہو گئیں۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔


جانکاری کے مطابق یہ معاملہ تب کا ہے جن آرے کالونی کے رائل پام علاقے میں واقع ایک پاش عمارت میں رہنے والے شخص کے گھر میں 18 مئی کو یہ دونوں اداکرائیں پیئنگ گیسٹ بن کر گئی تھیں۔ اسی دوران اس گھر میں پہلے ست موجود پیئنگ گیسٹ کے لاکر میں رکھے 3 لاکھ 28 ہزار روپئے لیر وہاں سے فرار ہو گئی تھیں۔


چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئ جس کے بعد پولیس نے جانچ شرور کی۔ شروعاتی جانچ میں پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کیا تو انہیں کئی اہم سراغ ملے جس کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تب وہ دونوں پیسے کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آئیں جب پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ آرے پولیس اسٹیشن کی سینئر افسر نوتن پاور نے بتایا کہ دونوں ٹی وی کی مشہور کرائم شو کی ایکٹرس ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

پولیس نے ان کے پاس سے چوری کئے گئے پچاس ہزار روپئے برآمد کر لئے ہیں۔ دونوں کا کو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ کورٹ نے دونوں کو 23 جون تک پولیس حراست میں بھیج د یا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 18, 2021 02:20 PM IST