உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی ڈی ایل جے کے 26 سال: انٹرنیٹ پر پھر سے چھایا فلم کا سب سے شاندار سین- ڈائیلاگ، دیکھیں ویڈیو

    ڈی ڈی ایل جے کے 26 سال: انٹرنیٹ پر پھر سے چھایا فلم کا سب سے شاندار سین- ڈائیلاگ

    ڈی ڈی ایل جے کے 26 سال: انٹرنیٹ پر پھر سے چھایا فلم کا سب سے شاندار سین- ڈائیلاگ

    سپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ (Dilwale Dulhania Le Jayenge) کو ریلیز ہوئے 26 سال ہوچکے ہیں، لیکن اس کا جادو آج بھی ناظرین کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ 10 اکتوبر 1995 کو ریلیز کی گئی اس فلم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے تھے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)، کاجول (Kajol) اور امریش پوری (Amrish Puri) نے لیڈ رول کیا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: سپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ (Dilwale Dulhania Le Jayenge) کو ریلیز ہوئے 26 سال ہوچکے ہیں، لیکن اس کا جادو آج بھی ناظرین کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ 10 اکتوبر 1995 کو ریلیز کی گئی اس فلم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے تھے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)، کاجول (Kajol) اور امریش پوری (Amrish Puri) نے لیڈ رول کیا تھا۔ آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے اتنی زبردست اداکاری کی کہ وہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ ہوگئے۔

      یہ فلم رومانٹک تھی، لیکن اس میں فیملی، سنسکار، باپ بیٹے کے بدلتے رشتے، باب بیٹی کی رشتے، پیار، اظہار اور عاشق- معشوق کے ملن کو بہت ہی خوبصورتی سے سلور اسکرین پر دکھایا گیا تھا۔ کاجول نے فلم کے 26 سال ہونے پر فلم کے آخری سین کے ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kajol Devgan (@kajol)






      ویڈیو میں امریش پوری، کاجول کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑے رہتے ہیں۔ پھر وہ کاجول کا ہاتھ چھوڑ کر کہتے ہیں کہ ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی...‘ اس ویڈیو میں کیپشن میں کاجول نے لکھا ہے کہ ’سمرن نے 26 سال پہلے ٹرین پکڑی تھی اور اس پیار کے لئفے ہم آج بھی سبھی ناظرین کا شکریہ ادا کر رہے ہیں’۔

      فلم کے ویڈیو ایڈیٹر کیشو نائیڈو نے میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ڈی ڈی ایل جے‘ ایک ایسی فلم تھی، جو ہرلحاظ سے شاندار تھی۔ پھر چاہے وہ اداکاری ہو یا ہدایت کاری، کہانی ہو یا سنگیت یا پھر روایتی اور جدیدیت کا مشرن۔ اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے گھاس کے میدان اور پنجاب کے سرسوں کے کھیتوں نے بھی فلم میں چار چاند لگا دیئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: