ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

22 سال کے شخص نے کیا ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ، بولا- لندن میں ہوا ہوں پیدا

ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan)کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کا نام سنگیت کمار ہے۔ اس کا کہنا ہےکہ اس کی ایشوریہ رائے کے والدین نے دو سال تک پرورش کی تھی۔

  • Share this:
22 سال کے شخص نے کیا ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ، بولا- لندن میں ہوا ہوں پیدا
ایک نوجوان نے دعویٰ کیا ہےکہ ایشوریہ رائے میری ماں ہیں۔

نئی دہلی: گزشتہ دنوں ایک خاتون نے گلوکارہ انورادھا پوڈوال کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اب ایک 22 سال کا نوجوان سامنے آیا ہے۔ اس نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کا بیٹا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش 1998 میں ہوئی تھی۔ اس وقت ایشوریہ رائے 15 سال کی تھیں۔ اسپاٹ بوائے میں شائع خبر کے مطابق اس شخص کا نام سنگیت کمار ہے۔ اس نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریہ رائے اس کی ماں ہیں اور وہ آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹلائزیشن) کے ذریعہ لندن میں پیدا ہوا ہے۔


سنگیت کمارنےیہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ ایشوریہ رائےکے والدین نے دو سال کی عمر تک اس کی دیکھ بھال کی ہے۔ اس کے بعد اس کے والد ویدی ویلو ریڈی اسے وشاکھا پٹنم لے آئے تھے۔ سنگیت کمارکا کہنا ہےکہ اس کے رشتہ داروں نے اس کی پیدائش سے متعلق تمام دستاویز ضائع کردیئےتھے۔ اگر یہ دستاویز ہوتے تو وہ ٹھوس دعویٰ کرپاتا۔ ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والے سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ممبئی میں اپنی ماں ایشوریہ رائے کے ساتھ شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram




 

✨❤️✨😍🌟


A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb) on






واضح رہے کہ کچھ دن پہلے کیرل کی رہنے والی کرمالا موڈیکس نے نہ صرف خود انورادھا پوڈوال کی بایولوجیکل بیٹی بتائی، بلکہ اب انہوں نے بطور ثبوت یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے والد 'بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم' گلوکارہ انورادھا ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ کرمالا کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ان کے والد اور انورادھا پوڈوال کی دوستی کو لے کر ثبوت بھی ہیں۔

ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص۔ تصویر: یوٹیوب


کرمالا کا دعویٰ ہےکہ ان کی عمر 45 سال ہے۔ جبکہ بالی ووڈ گلوکارہ اس وقت 67 سال کی ہیں۔ انہیں اپنے انورادھا پوڈوال کی بیٹی ہونے کی بات کچھ وقت پہلے ہی پتہ چلی۔ ان کا کہنا ہےکہ جب ان کے والد آخری دنوں میں تھے تب انہوں نے کرمالا کو سچائی سے آگاہ کرایا۔
First published: Jan 12, 2020 11:24 PM IST