ممبئی: ممبئی کرائم برانچ (Mumbai Crime Branch) کی پراپرٹی سیل نے راج کندرا پورنو گرافی معاملے (Raj Kundra Pornography Case) میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے فرار چل رہے 4 دیگر ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمین میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر اور تین اس سے معاون شامل ہیں اور انہیں ممبئی کے ورسووا اور بوریولی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پراپرٹی سیل کے افسران سے ملی جانکاری کے مطابق، چاروں ملزم معاملہ درج ہونے کے بعد سے فرار چل رہے تھے اور ان کی تلاش میں ٹیمیں مسلسل مصروف تھیں۔ اسی دوران انہیں اپنے خفیہ ذرائع سے یہ جانکاری ملی کہ معاملے کے ایک ملزم کاسٹنگ ڈائریکٹر نریش کمار رام منوہر پال ورسووا علاقے میں آنے والا ہے۔ اس سراغ کے ملتے ہی پراپرٹی سیل کی ٹیم نے ٹریپ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ رام منوہر پال سے پوچھ گچھ کے دوران کرائم برانچ کو تین دیگر ملزمین کے بارے میں جانکاری ملی، جو اس کے معاون بھی ہیں۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے دو ملزمین سلیم گلاب سید اور عبدالغلاب سید کو گورے گاوں اور امن برنوار کو بوریولی علاقے سے گرفتار کرلیا۔
کرائم برانچ کے مطابق، ان چاروں ملزمین پر ماڈلس اور اداکارہ سے زبردست پورن فلمیں شوٹ کروانے اور ان کی آبروریزی کرنے کا الزام ہے۔ جانکاری کے مطابق، کاسٹنگ ڈائریکٹر نریش پال زبردستی مڑھ علاقے میں لے کر جاتا تھا اور وہاں انہیں پورن فلمیں شوٹ کرنے کے لئے مجبور کرتا تھا۔ پورن فلمیں زبردستی شوٹ کرنے کے بعد انہیں محض 2000 روپئے دیتا تھا اور اس کام میں باقی کے تینوں ملزم اس کی مدد کرتے تھے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے یہ ملزم گوا اور شملہ میں چھپے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے پورنو گرافی میں کل چار معاملے درج کئے ہیں اور سبھی کی جانچ کے لئے باقاعدہ ایک ایس آئی ٹی کی ٹیم بنائی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا تھا، جب اداکارہ گہنا وششٹھ اور بزنس مین راج کندرا کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ فی الحال دونوں ضمانت پر باہر ہیں اور پورے معاملے کی جانچ کرائم برانچ کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔