உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج کندرا کی دو ایپ سے ملیں 51 فحش فلمیں، شلپا شیٹی کے شوہر کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو ان کی کمپنی اور ان کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری وکیل نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی دو اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو ان کی کمپنی اور ان کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری وکیل نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی دو اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری (Raj Kundra pornography Case) کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ فحش فلمیں بنانے اور انہوں نے مختلف ایپس میں نشر کرنے کے الزام میں 19 جولائی سے جیل کی ہوا کھا رہے راج کندرا کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو ان کی کمپنی اور ان کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری وکیل نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی دو اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔

      راج کندرا معاملے (Raj Kundra pornography Case) میں سرکاری وکیل ارونا پئی (Public Prosecutor Aruna Pai) نے ہفتہ کے روز عدالت میں کہا ہے کہ ہاٹ شاٹ ایپ سے 51 فحش اور قابل اعتراض فلمیں ضبط کی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ان فلموں کا سیدھا کنکشن راج کندرا سے ہے۔ راج کندرا (Raj Kundra) اور رائن تھارپ (Ryan Thorpe) کو گرفتار کیوں کیا گیا، اس کے بارے میں بھی سرکاری وکیل نے وضاحت کی۔

      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری (Raj Kundra pornography Case) کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔
      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری (Raj Kundra pornography Case) کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔


      ارونا پئی نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس واٹس اپ گروپ کے چیٹس کو ڈیلیٹ کر رہے تھے، اتنا ہی نہیں وہ اس کیس سے متعلق دوسرے ثبوتوں کو بھی برباد کر رہے تھے، اس لئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنا پڑا۔

      ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جسٹس اے ایس گڈکری کی بینچ کو بتایا ہے کہ راج کندرا اور رائن تھارپ پر ’فحش کنٹنٹ اسٹریمنگ‘ کرنے کا سنگین الزام ہے اور پولیس نے فون اور اسٹوریج ڈیوائس سے کنٹنٹ بھی ضبط کیا ہے‘۔ ارونا پئی نے یہ بھی کہا کہ راج کندرا نے ان کے ہاٹ شاٹ ایپ پر ان کے بہنوئی پردیپ بخشی کے ساتھ ایک ای میل پیغام تھا، جو لندن میں ایک کمپنی کے مالک ہیں۔

      جسٹس اے ایس گڈکری نے استغاثہ فریق کو سنے بغیر کوئی حکم دینے سے انکار کردیا اور جب ارون پئی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس اپنا جواب داخل کرے گی تو انہوں نے معاملے کو آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا۔

      واضح رہے کہ راج کندرا اور رائن تھارپ کو کرائم برانچ نے آئی پی سی کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 34 (کامن انٹینشن)، 292 اور 293 (فحش اور بے حیائی) کے علاوہ انفارمیشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: